Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

456 - 689
  ( فصل فی مباشرة المرأة )
(١٢٧٣)  فان نظرالی فرج امرتہ بشہوة فامنی لا شٔعلیہ)  ١  لان المحرّم ہو الجماع ولم یوجد فصار کما لو تفکّر فامنی (١٢٧٤) وان قبّل او لمس بشہوة فعلیہ دم)   ١  وفی الجامع الصغیر یقول اذا مس بشہوة فامنی 

(فصل فی مباشرة المرأة )
ترجمہ:  ( ١٢٧٣) اگر شہوت سے اپنی بیوی کی شر مگاہ دیکھا اور منی نکل گئی تو اس پر کوئی چیز نہیں ہے ۔ 
ترجمہ:    ١  اس لئے کہ جماع حرام ہے اور وہ نہیں پا یا گیا ، تو ایسا ہوا کہ بیوی کے بارے میںسوچا اور منی نکل گئی ۔ 
تشریح :  احرام کی حالت میں بیوی کو چھو یا نہیں ، صرف اس کی شرمگاہ کی طرف غور سے دیکھا جسکی وجہ سے انزال ہو گیا تو اس پر نہ صدقہ ہے اور نہ دم ہے ، اس کی وجہ یہ ہے کہ بیوی سے جماع کر نا حرام ہے ، اور جماع تو کیا نہیں بلکہ دور ہی سے انزال ہو گیا تو ایسا سمجھو کہ بیوی کے بارے میں سو چتا رہا جس کی وجہ سے انزال ہو گیا تو اس پر کچھ نہیں ہے ۔  
ترجمہ:   (١٢٧٤)اگر بیوی کو بوسہ لے لیا یا شہوت سے چھو لیا تو اس پر دم لازم ہے۔
تشریح : بیوی  سے جماع نہیں کیا لیکن اس کو بو سہ لے لیا تو چا ہے انزال ہو گیا ہو یا انزال نہ ہوا ہو اس پر دم لازم ہو گا ، البتہ چو نکہ جماع نہیں کیا ہے اس لئے حج فاسد نہیں ہوگا ۔ 
وجہ :  (١) اس آیت میں ہے ۔ فمن فرض فیھن الحج  فلا رفث و لا فسوق و لا جدال فی الحج ۔ ( آیت ١٩٧، سورة البقرة  ٢) اس آیت میںہے کہ حج کا احرام باندھنے کے بعد جماع کی بات نہ کرے اور اس نے جماع کی بات کی اس لئے اس پر دم لازم ہو نا چاہئے ۔ (٢)  اثر میں ہے۔ عن ابی جعفر عن علی قال من قبل امرأتہ وھو محرم فلیھرق دما ۔ (سنن للبیھقی ، باب المحرم یصیب امرأتہ مادون الجماع ،ج خامس ،ص٢٧٥، نمبر٩٧٩٠ مصنف ابن ابی شیبة ، باب  فی المحرم یقبل امرأتہ ، ج ثالث ، ص ١٣٥، نمبر ١٢٨١٩ ) اس اثر سے معلوم ہوا کہ عورت کو بوسہ لے لے تو دم لازم ہوگا اس میں انزال ہو نے کی شرط نہیںہے اس لئے بغیر انزال کے بھی دم لازم ہو گا (٣)  عن ابن عباس  أن رجلا أتاہ فقال انی قبلت أمرأتی و انا محرم فحذفت بشہوتی ، فقال انک شبق أھرق دما و تم حجک ، قال محمد و بہ نأخذ و لا یفسد الحج حتی یلتقی الختانان ، و ھو قول ابی حنیفہ  ۔ (کتاب الآثار لامام محمد ، باب من واقع أھلہ و ھو محرم ، ص ٧١، نمبر ٣٤٦ )  اس اثر میں ہے کہ دم لازم ہو گا اور حج فاسد نہیں ہو گا ۔
ترجمہ:    ١   جامع صغیر میں فر ما تے ہیں کہ اگر شہوت سے چھو لیا  اور انزال ہو گیا ]تو دم ہے[

Flag Counter