Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

634 - 689
(باب الحج عن الغیر)
(١٤٣٥) الاصل فی ہذا الباب ان الانسان لہ ان یجعل ثواب عملہ لغیرہ صلوة او صوماً او صدقة او غیرہا عند اہل السنة والجماعة )   ١  لما روی عن النبی علیہ السّلام انہ ضحّی بکبشین املحین احدہما عن نفسہ والاخر عن امتہ ممن اقربوحدانیة اﷲ تعالیٰ وشہد لہ بالبلاغ جعل تضحیة احدی الشاتین لامتہ 

(باب الحج عن الغیر)
  ضروری نوٹ :  دوسروں کو اپنا ثواب پہونچا سکتا ہے اس کے لئے یہ آیت ہے (١) الذین یحملون العرش و من حولہ یسبحون بحمد ربھم و یؤمنون بہ و یستغفرون للذین آمنوا ربنا وسعت کل شیء رحمة و علما فأغفر للذین تابوا وأتبعوا سبیلک و قھم عذاب الجحیم ۔( آیت ٧، سورة غافر ٤٠) اس آیت میں ہے کہ فرشتے مؤمنوں کے لئے استغفار کر تے ہیں جس سے معلوم ہوا کہ اپنے کام کا ثواب دوسروں کو پہونچا سکتا ہے ۔  (٢) اس آیت میں بھی ہے ۔ان اللہ و ملائکتہ یصولون علی النبی ،یا ایھا الذین آمنوا صلوا علیہ وسلموا تسلیما ( آیت ٥٦، سورة الاحزاب ٣٣) اس آیت میں ہے کہ حضور پر درود شریف پڑھو جس سے معلوم ہو تاہے کہ دوسرے پر ثواب پہونچ سکتا ہے ۔(٣) اس حدیث میں بھی ہے۔ عن عائشة ...قالوا ضحی رسول اللہ  ۖ عن ازواجہ بالبقر ۔ ( بخاری شریف ، باب الاضحیة للمسافر و النساء ، ص ٩٨٦، نمبر ٥٥٤٨) اس حدیث میں ہے کہ دوسروں کی جانب سے قربانی کر سکتا ہے ۔ 
ترجمہ : ( ١٤٣٥)  اس باب میں اصل یہ ہے کہ انسان اپنے عمل کا ثواب دوسرے کے لئے کر سکتا ہے نماز ہو یا روزہ ہو یا صدقہ ہو یا اس کے علاوہ ہو اہل سنت و الجماعت کے نزدیک ۔ 
ترجمہ :  ١  اس لئے کہ روایت کی گئی ہے کہ نبی علیہ السلام نے دو مینڈھے ایسے ذبح کئے کہ انکی سیاہی میں کچھ سفیدی ملی ہو ئی تھی ، ان میں سے ایک اپنی طرف سے اور دوسرا اپنی امت  کے ایسے افراد کی طرف سے جنہوں نے اللہ کی وحدانیت کا اقرار کیا اور آپ کے واسطے رسالت پہونچانے کی گواہی دی ۔ حضور ۖ نے دو بکریوں میں سے ایک کی قربانی اپنی امت کے لئے کر دی ۔  
تشریح :  اہل سنت و الجماعت کا مسلک یہ ہے کہ اپنے عمل خیر کا ثواب دوسروں کے لئے کر سکتا ہے ، چا ہے وہ عمل خیر نماز ہویا روزہ ہو یا صدقہ ہو یا کوئی اور عمل ہو ، چنانچہ حضور ۖ نے دو مینڈھے ذبح کئے اور ان میں سے ایک اپنی امت کے لئے ذبح کیا ، یعنی اس کا ثواب اپنی امت کو پہونچا یا ۔جس سے معلوم ہوا کہ اپنا ثواب کسی اور کوپہنچا سکتا ہے ۔    
وجہ :  صاحب ھدایہ کی حدیث یہ ہے (١) عن ابی ھریرة ان رسول اللہ  ۖ کان اذا اراد أن یضحی اشتری 

Flag Counter