Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

575 - 689
 (باب مجاوزة الوقت بغیر احرام)

( باب مجاوزة الوقت بغیر احرام )
ضروری نوٹ :  تشریح الفاظ : بنی عامر کا باغ میقات کے اندر ہے ، اور حل میں ہے ،اور مکہ مکرمہ سے کچھ دوری پر ہے ، اور ذات عرق اہل عراق کا میقات ہے ، بنی عامر کا باغ ذات عرق سے قریب ہے ۔ کو فی سے مراد آفاقی ہے ،یعنی جو میقات سے باہر ہو۔ 
  میقات:  پہلے گزر چکا ہے کہ میقات پانچ  ہیں جن پر احرام باندھنا ضروری ہے ]١[  اہل مدینہ کے لئے ذو الحلیفہ ،]٢[ اہل عراق کے لئے ذات عرق ، ]٣[اہل شام کے لئے  جحفہ ،]٤[اہل نجد کے لئے قرن ]٥[اور اہل یمن کے لئے یلملم ہے۔ حل : ان میقات کے اندر کچھ جگہ ہے جسکو حل کہتے ہیں ، اس میں شکار کو پکڑنا اور مارنا جائز ہے ، حرم :اس کے بعد حرم کی جگہ شروع ہو تی ہے ، جہاں شکار کو پکڑنا جائز نہیں ہے ۔ بیت اللہ : حرم کے در میان میں بیت اللہ واقع ہے ۔ 
 شرائط : دم ساقط ہو نے کے لئے امام ابو حنیفہ  کی شرطیں ]١[جو آفاقی مکہ مکرمہ جا کر عمرہ یا حج کر نا چا ہتا ہو اس کے لئے ضروری ہے کہ میقات پر احرام باندھے اور نہیں باندھا تو دم لازم ہو گا ۔]٢[ حج یا عمرہ کے عمل شروع کر نے سے پہلے اگرواپس میقات پر آیا اور احرام باندھ کر تلبیہ بھی پڑھا تو دم ساقط ہو جائے گا ]٣[ اگر تلبیہ نہیں پڑھا تو دم ساقط نہیں ہو گا ، اور صاحبین  کے یہاں بغیرتلبیہ کے بھی دم ساقط ہو جائے گا ، انکے یہاں صرف احرام باندھ کر میقات پر آنا کا فی ہے ، تلبیہ پڑھنا ضروری نہیں ۔ ]٤[ جو آفاقی حج یا عمرہ نہیں کر نا چا ہتا ہو وہ بغیر احرام کے بھی مکہ مکرمہ جا سکتا ہے ۔  ]٥[  اگر عمرہ یا حج کا عمل مثلا طواف شروع کر دیا اس کے بعد میقات کی طرف   آیاتو اب دم ساقط نہیں ہو گا ۔ 
دلائل یہ ہیں :(١) میقات کے ثبوت کے لئے یہ احادیث ہیں ۔  عن ابن عباس قال وقت رسول اللہ ۖ  لاھل المدینة ذا الحلیفة،ولاھل الشام الجحفة ، ولاھل نجد قرن المنازل ،ولاھل الیمن یلملم ھن لھن ولمن اتی علیھن من غیر ھن ممن اراد الحج والعمرة ومن کان دون ذلک فمن حیث انشاء حتی اھل مکة من مکة۔ (بخاری شریف ، باب محصل اہل مکة للحج والعمرة ص ٢٠٦ نمبر ١٥٢٤ مسلم شریف ، باب مواقیت الحج ص ٣٧٤ نمبر ٢٨٠٣١١٨١) اس حدیث سے ثابت ہواکہ یہ مقامات ان لوگوں کے لئے میقات ہیں۔ بغیر احرام کے ان سے آگے گزرنا جائز نہیں(٢)عن عائشة ان رسول اللہ ۖ وقت لاھل العراق ذات عرق۔ (ابو داؤد شریف ، باب فی امواقیت ص ٢٥٠ نمبر ١٧٣٩ بخاری شریف ، باب ذات عرق لاھل العراق ص ٢٠٧ نمبر ١٥٣١)اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اہل عراق کے لئے میقات مقام ذات عرق ہے۔
(١) ان میقات سے مؤخر کر نا ٹھیک نہیں ہے اس کی دلیل یہ حدیث ہے۔ عن سعید بن جبیر عن ابن عباس أن النبی  ۖ قال : لا تجوزوا الوقت الا باحرام ۔ ( طبرانی کبیر ، باب مسند سعید بن جبیر عن ابن عباس ،ج حادی عشر ]١١[ ص ٣٤٥، نمبر 

Flag Counter