Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

196 - 689
(فصل فی المواقیت)
(١٠١٧) والمواقیت التی لا یجوز ان یجاوزہا الانسان الا محرما خمسة لاہل المدینة ذوالحلیفة ولاہل العراق ذات عرق ولاہل الشام جحفة ولاہل نجذقرن ولاہل الیمن یلملم ١  ہکذا وقت رسول اﷲ ں ہٰذہ المواقیت لہؤ لاء 

(فصل فی المواقیت )
ترجمہ : (١٠١٧)  اور وہ میقات جو نہیں جائز ہے کہ انسان ان سے آگے گزرے مگر احرام باندھ کر پانچ ہیں۔اہل مدینہ کے لئے ذوالحلیفہ، اہل عراق کے لئے ذات عرق ، اہل شام کے لئے  جحفہ ،اہل نجد کے لئے قرن اور اہل یمن کے لئے یلملم ہے۔  
ترجمہ :  ١   ان میقاتوں کو ان ملک والوں کے لئے حضور ۖ نے اسی طرح متعین فر ما یا ہے ۔  
تشریح:  مکہ مکرمہ سے کافی دوری پر یہ مقامات ہیں۔ مکہ مکرمہ کی تعظیم کے لئے یہ ضروری ہے کہ جب ان میقات کے باہر سے لوگ مکہ مکرمہ آئیں تو ان مقامات پر حج یا عمرہ کا احرام باندھ کر آئیں۔ اور حج یا عمرہ کریں۔پھر اپنا کام کریں یہ بیت اللہ کی عظمت کا تقاضا ہے۔ اور اگر احرام باندھے بغیر آ گئے تو اس کو دم لازم ہوگا۔ جس طرح کوئی مسجد میں آئے تو مسجد کی عظمت کا تقاضا ہے کہ پہلے دو رکعت تحیة المسجد پڑھے یا اور کوئی نماز پڑھے۔  
وجہ:  (١) ان مقامات کی تصریح  اس حدیث میں ہے، جو صاحب ھدایہ نے پیش کی ہے ۔  عن ابن عباس قال وقت رسول اللہ ۖ  لاھل المدینة ذا الحلیفة،ولاھل الشام الجحفة ، ولاھل نجد قرن المنازل ،ولاھل الیمن یلملم ھن لھن ولمن اتی علیھن من غیر ھن ممن اراد الحج والعمرة ومن کان دون ذلک فمن حیث انشاء حتی اھل مکة من مکة۔ (بخاری شریف ، باب محصل اہل مکة للحج والعمرة ص ٢٠٦ نمبر ١٥٢٤ مسلم شریف ، باب مواقیت الحج ص ٣٧٤ نمبر ٢٨٠٣١١٨١) اس حدیث سے ثابت ہواکہ یہ مقامات ان لوگوں کے لئے میقات ہیں۔ بغیر احرام کے ان سے آگے گزرنا جائز نہیں(٢)عن عائشة ان رسول اللہ ۖ وقت لاھل العراق ذات عرق۔ (ابو داؤد شریف ، باب فی امواقیت ص ٢٥٠ نمبر ١٧٣٩ بخاری شریف ، باب ذات عرق لاھل العراق ص ٢٠٧ نمبر ١٥٣١)اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اہل عراق کے لئے میقات مقام ذات عرق ہے۔
  اور اہل مکہ  کے عمرے کے لئے تنعیم میقات ہے ، اس کے لئے حدیث یہ ہے ۔  ان عبد الرحمن بن ابی بکر  اخبرہ أن النبی  ۖ أمرہ أن یردف عائشة و یعمرھا من التنعیم ( بخاری شریف ، باب عمرة التنعیم ، ص ٢٨٧، نمبر ١٧٨٤) اس حدیث میں ہے کہ جو مکہ مکرمہ سے عمرے کا احرام باندھے اس کے لئے تنعیم میقات ہے ۔   

Flag Counter