Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

25 - 689
(رویت ہلال کا مسئلہ )
رویت ہلال کے بارے میں دنیا میں چار نظر ے پائے جاتے ہیں ہر ایک کی وضاحت اور دلیل یہ ہے ۔
]١[ پہلا نظریہ یہ ہے کہ گرین ویچ نیو مون پر کیلنڈر بنایا جائے اور اسی پر رمضان اور عیدین کر لیا جائے ، چنانچہ ایک مقدس ملک نے ٣٢ سال کا کیلنڈر گرین ویچ نیو مون پر بنایا اور اسی کی انتیس پر گواہی لیکر اعلان کر دیتے ہیں ، یا اس کیلنڈر کا تیس پورا کرتے ہیں ۔ کیلنڈر  کے فارمولے کی عبارت یہ ہے ۔فانہ یسر المدینة ان تصدر ھذا التقویم الھجری   لاثنتین و ثلاثین سنة  من ١٤٠٩ حتی ١٤٤٠ھ بناء علی الحسابت العلمیة الفلکیة التی تعتبر التوقیت العالمی لولادة الھلال الفلکیة اساسا لدخول الشھر ۔( د ،صالح بن عبد الرحمن الذل ۔ رئیس مدینة  الملک عبد العزیز  للعلوم و التقنیة المملکة العربیة السعودیة، ص ١، سعودی شاہی کیلنڈر)  گرین ویچ نیومون اصل ہلال سے ڈیڑھ دن پہلے ہو تا ہے اس لئے اس کیلنڈر کا انتیس حقیقت میں ساڑھے ستائیس ہو تا ہے گویا کہ یہ ملک ساڑھ ستائیس پر گواہی لیکر اعلان کر تا ہے ، اور اگر تیس پورا کیاتو ساڑھے اٹھائیس ہوا ، حقیقت کا  انتیس اور تیس کبھی پورا نہیں ہوتا ۔ اس کیلنڈر کے ڈیڑھ دن کے بعد آسمان پر چاند بنتا ہے ۔  یہ ایک حقیقت ہے جس کا انکار نہیں کیا جا سکتا۔ 
]٢[ دوسرا نظریہ یہ ہے کہ بہت سے لوگ اس مقدس ملک کی پیروی کرتے ہیں اس لئے چاہے غلط دن پر رمضان اور عید کرے  اتحاد کی خاطر اس پر رمضان اور عید کر لینا چاہئے ۔ 
 وجہ : انکی دلیل یہ حدیث ہے ۔ (١) عن ابی ھریرة  ان النبی ۖ قال الصوم یوم تصومون و الفطر یوم تفطرون ، و الاضحی  یوم تضحون ۔ ( ترمذی شریف ، باب ماجاء ان الصوم یوم تصومون و الفطر یوم تفطرون ، و الاضحی یوم تضحون ، ص ١٧٧، نمبر ٦٩٧)  اس حدیث سے استدلال کرتے ہیں کہ چاہے ہلال بننے سے ڈیڑھ دن مقدم ہو اتحاد کے لئے اس پر کر لینا چاہئے ،(٢)  ا نکی دوسری دلیل یہ ہے ۔عن عائشة قالت قال لی رسول اللہ  ۖ لولا حداثة عھد قومک بالکفر لنقضت الکعبة و لجعلتھا علی أساس ابراھیم فان قریشا حین بنت البیت استقصرت ، و لجعلت لھا خلفا ۔  ( مسلم شریف ، باب نقص الکعبة و بنائھا، ص ٥٦٠، نمبر ١٣٣٣ ٣٢٤٠) اس حدیث میں ہے کہ قوم کے اختلاف کے خوف سے حضور ۖ نے کعبہ کو ابراہیم علیہ السلام کی بنیاد پر تعمیر نہیں کی ، اس لئے انتشار کے خوف سے قوم کے ساتھ عید کر لینا چاہئے ۔
]٣[ تیسرا نظریہ یہ ہے کہ نیو مون ہو جائے تو چاہے چاند نظر آنے کے قابل نہ ہو اس پر مہینہ شروع کر لینا چاہئے ، مصر ، لیبیا وغیرہ کے عرب ممالک اسی نظریہ پر قائم ہیں ، یہ وقت اصل ہلال بننے سے ہمیشہ ایک دن مقدم رہتا ہے ، اس لئے کہ نیومون کے دوسرے دن چاند نظر آتا ہے اور تیسرے دن سے پہلی تاریخ شروع ہوتی ہے ۔
وجہ : (١) انکی دلیل یہ ہے کہ نیومون ہو گیا تو چاند کا اگلا دورانیہ شروع ہو گیا اس لئے چاند نظر آنے کے قابل نہ ہوا ہو پھر بھی اس 

Flag Counter