Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

470 - 689
( فصل فی جنایة الطواف )
(١٢٨٢)ومن طاف طواف القدوم محدثا فعلیہ صدقة)   ١  وقال الشافعی لا یعتد بہ لقولہ ں الطواف صلٰوة الا ان اﷲ تعالیٰ اباح فیہ المنطق فتکون الطہارة من شرطہ 

(فصل فی جنایة الطواف )
ترجمہ :  (١٢٨٢)جس نے طواف قدوم محدث ہو کر کیا تو اس پر صدقہ ہے۔  
تشریح:  طواف قدوم وضو کی حالت میں کرنا چاہئے لیکن کسی نے حدث کی حالت میں طواف قدوم کر لیا تو اس پر صدقہ لازم ہوگا۔  
وجہ : (١) حدیث میں ہے کہ طواف نماز کی طرح ہے اور نماز میں وضو ضروری ہے اس لئے طواف میں بھی وضو ضروری ہوگا۔اس لئے اگر بغیر وضو کے طواف قدوم کیا تو صدقہ لازم ہوگا۔حدیث میں ہے جسکو صاحب ھدایہ نے پیش کی ہے  ۔ عن ابن عباس ان النبی ۖ قال الطواف حول البیت مثل الصلوة الا انکم تتکلمون فیہ فمن تکلم فیہ فلا یتکلم الا بخیر  (ترمذی شریف ، باب ماجاء فی الکلام فی الطواف ص ١٩٠ حدیث نمبر ٩٦٠نسائی شریف ، باب اباحة الکلام فی الطواف ج ثانی ص ٢٨ نمبر ٢٩٢٥) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ طواف نماز کی طرح ہے اس لئے طواف میں بھی وضو شرط ہے (٢) دوسری حدیث میں ہے ۔ عن عائشة انھا قالت قدمت مکة وانا حائض ولم اطف بالبیت ولا بین الصفا والمروة قالت فشکوت ذلک الی رسول اللہ فقال افعلی کما یفعل الحاج غیر ان لا تطوفی بالبیت حتی تطھری (بخاری شریف، باب تقضی الحائض المناسک کلھا الا الطواف بالبیت ص ٢٢٣ نمبر ١٦٥٠) اس حدیث سے بھی پتہ چلا کہ طہارت کے بغیر طواف نہ کرے۔ (٣)  اس حدیث میں طواف کے لئے وضو کا ذکر ہے ۔اخبرتنی عائشة  ان اول شیء بدأ بہ حین قدم  أنہ توضأ ثم طاف بالبیت ثم لم تکن عمرة ۔  (بخاری شریف، باب الطاف علی وضوئ، ص ٢٦٥،نمبر ١٦٤١)  اس حدیث میں ہے کہ وضو کر کے طواف کیا ، جس سے معلوم ہوا کہ طواف کے لئے وضو ضروری ہے ۔  
ترجمہ:   ١  امام شافعی  نے فر ما یا کہ حدث کی حالت میںکئے ہوئے طواف کا اعتبار ہی نہیںہے ۔ حضور علیہ السلام کے قول کی وجہ سے کہ طواف نماز کی طرح ہے ، مگر یہ کہ اللہ نے اس میں بات کر نا مباح قرار دیا ، اس لئے طہارت طواف کی شرط میں سے ہو گی ۔
تشریح :  امام شافعی  بتا تے ہیں کہ بغیر وضو کے طواف کیا تو اس طواف کا اعتبار ہی نہیںہے اس لئے کہ طہارت طواف کی شرط میںسے ہے  ۔اور دلیل میں اوپر والی حدیث ہے۔ الطواف حول البیت مثل الصلوة الا انکم تتکلمون فیہ  (ترمذی شریف ، نمبر ٩٦٠نسائی شریف نمبر ٢٩٢٥) ۔ لیکن مو سوعہ کی عبارت سے پتا چلتا ہے کہ انکے یہاں بھی طواف کے لئے  وضو شرط نہیں 

Flag Counter