Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

178 - 689
(کتاب الحج)
(١٠١٠)  الحج واجب علی الاحرار البالغین العقلاء الاصحاء اذا قدر وا علی الزاد والراحلة فاضلا عن المسکن ومالا بد منہ وعن نفقة عیالہ الیٰ حین عودہ وکان الطریق) 

(  کتاب الحج  )
ضروری نوٹ:  حج کے معنی ارادہ کرنے کے ہیں۔یہاں بیت اللہ کا ارادہ خاص انداز سے کرنے کا نام حج ہے۔ حج کا ثبوت اس آیت سے ہے ۔ وللہ علی الناس حج البیت من استطاع الیہ سبیلا ۔(آیت ٩٧ سورۂ آل عمران ٣)   اس آیت سے ثابت ہوا کہ جس کو بیت اللہ تک جانے کی طاقت ہو اس پر حج فرض ہے۔حج مالی اور بدنی دونوں عبادتوں کا مجموعہ ہے۔اسی لئے مجبوری کے وقت حج بدل جائز ہے۔بغیر مجبوری کے خود حج کرے۔(٢) حج فرض ہو نے کی دلیل یہ حدیث بھی ہے ۔عن ابی اما مة عن النبی ۖ قال من لم یحبسہ مرض او حاجة ظاھرة او سلطان جائر ولم یحج فلیمت ان شاء یھودیا او نصرانیا ۔(سنن للبیھقی ، باب امکان الحج ج رابع ص ٥٤٦، نمبر٨٦٦٠) 
ترجمہ:  (١٠١٠) حج واجب ہے آزاد، مسلمان ، بالغ،عاقل ، تندرست پر جب کہ توشے اور کجاوے پر قادر ہو۔ گھر کی ضروریات اور واپس لوٹنے تک اہل و عیال کے نفقہ سے زیادہ ہو، اور راستہ مامون ہو۔  
تشریح:  حج فرض ہونے کے لئے یہاں دس شرطیں بیان کی گئی ہیں (١) آزاد ہونا (٢) مسلمان ہونا (٣) بالغ ہونا (٤) عاقل ہونا (٥) تندرست ہونا (٦) توشے پر قدرت ہونا (٧) کجاوے اور سواری پر قدرت ہونا (٨) اورگھر کی ضروریات سے زیادہ ہونا (٩) واپس لوٹنے تک اہل و عیال جس کا نان و نفقہ حاجی کے ذمہ ہے اس سے زیادہ ہونا یا کم از کم اس کا انتظام ہونا (١٠) راستہ کا امن والا ہونا۔(١١) اور عورت کے لئے ایک شرط اور ہے۔اس کے ساتھ ذی رحم محرم کا ہونا۔ یہ سب شرطیں پائی جائیں تو حج فرض ہوگا۔ اور یہ شرطیں اگر نہیں پائی جا رہی ہیں تو حج فرض نہیں ہوگا۔ البتہ جا کر کر لیا تو حج فرض کی ادائیگی ہو جائے گی۔
(سب شرطوں کی دلیل یہ ہے )
]١[آزاد ہونے کی دلیل یہ حدیث ہے  ۔عن ابن عباس قال قال رسول اللہ ۖ ایما صبی حج ثم بلغ الحنث فعیلہ حجة اخری،وایما اعرابی حج ثم ھاجر فعلیہ حجة اخری، وایما عبد حج ثم اعتق فعلیہ حجة اخری ۔(سنن للبیھقی ،باب اثبات فرض الحج، ج رابع ،ص ٥٣٣، نمبر٨٦١٣ مستدرک للحاکم ، باب کتاب المناسک ، ج اول ، ص ٦٥٥، نمبر ١٧٦٩)  اس حدیث میں ہے کہ آزاد ہو نے اور بالغ ہو نے کے بعد دو بارہ حج کر نا ہو گا ۔ 
]٢[  مسلمان ہو نے کی دلیل یہ آیت ہے ۔۔(١) الذین یقیمون الصلوة و یؤتون الزکوة و ھم بالآخرة ھم یوقنون ۔ ( 

Flag Counter