Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

640 - 689
٣  بخلاف ما اذا حج عن ابویہ فان لہ ان یجعلہ عن احدہمالانہ متبرع بجعل ثواب عملہ لاحدہمااولہما فیبقی علی خیارہ بعدوقوعہ سببًالثوابہ وہنایفعل بحکم الاٰمروقدخالف امر ہما فیقع عنہ  (١٤٣٧) ویضمن النفقة ان انفق من مالہما)  ١  لانہ صرف نفقة الاٰمرالی حج نفسہ (١٤٣٨)وان ابہم الاحرام بان نوی عن احدہماغیرعین فان مضی علی ذلک صارمخالفا  )   ١   لعدم  الاولویة 

ترجمہ:   ٣  بخلاف اگر والدین کی جانب سے حج کیا اس لئے کہ حج کر نے والے کے لئے جائز ہے کہ حج کو دو نوں میں سے ایک کے لئے  ھدیہ کر دے ، اس لئے کہ اپنے عمل کے ثواب کو کسی ایک کے لئے ھدیہ کر نے میں احسان کر نے والا ہے ، یا دونوں کے لئے  ھدیہ کر دے، پس وہ حج کا سبب ثواب واقع ہو نے کے بعد اپنے اختیار پر ہے ، اور یہاں آمر کے حکم سے حج کر رہا ہے ، اور دونوں کے بات کی مخالفت کی ، اس لئے حج مامور کی جانب سے ہو گا ۔
تشریح :  یہ ایک اشکال کا جواب ہے ۔ اشکال یہ ہے کہ کوئی  حج کر نے کے بعد اپنے ماں باپ کو ثواب ھدیہ کر دے تو وہاں بعد میں ھدیہ کر سکتا ہے تو یہاں حج کے بعد کسی ایک آمر کے لئے حج کیوں متعین نہیں کر سکتا ؟ تو اس کا جواب دے رہے ہیں کہ والدین اور آمر میں یہ فرق ہے ]١[ بنیادی فرق یہ ہے کہ آمر کے حکم سے حج کرے گا تو اس کے خرچ سے حج ادا کر رہا ہے ، اور اس کا فرض یا نفل حج ادا کر رہا ہے ، اس لئے  احرام سے پہلے ہی نیت کر نا ہو گا ، تاکہ اس کی جانب سے پورا پورا حج ادا ہو جائے۔ اور والدین کے لئے اپنے مال سے حج ادا کررہا ہو تو، ایک تو اپنے مال سے ہے ، دوسری بات یہ ہے کہ یہ تبرع ہے ، اور تیسری بات یہ ہے کہ اس کی جانب سے حج نہیں کر رہا ہے بلکہ حج کا ثواب ھدیہ کر رہا ہے ، اس لئے حج ادا ہو جائے اس کے بعد ثواب ھدیہ کرے ، اس لئے حج کے بعد ثواب دینے کی نیت کرے ، پہلے نیت کر نے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اور یہاں اس نے آمر کے حکم کی مخالفت کی ہے کہ پورا پورا حج ایک کو نہیں دیا بلکہ شرکت کر دی اس لئے یہ حج مامور کی جانب سے ہو گا ، اور اس پر آمر کا خرچ واپس کر نا ہو گا ۔     
ترجمہ:   (١٤٣٧) اگر دو نوں کے مال سے خرچ کیا ہے تو اس خرچ کا ضامن ہو گا ۔ 
ترجمہ :   ١  اس لئے کہ آمر کا خرچ اپنے حج میں خرچ کیا ہے ۔ 
تشریح :  اگر آمر کے درہم میں سے خرچ کیا ہے تو اس کو واپس دینا ہو گا ، اس لئے کہ یہاں حج خود مامور کی جانب سے ادا ہوا ہے آمر کی جانب سے نہیں اس لئے آمر کی جتنی رقم خرچ کیا ہے اس کو اتنا واپس دینا ہو گا ۔ 
ترجمہ  :  ( ١٤٣٨)  اگر احرام کو مبہم رکھا ، اس طرح کی بغیر کسی تعین کے کسی ایک کی نیت کی ، پس اگر حج کر لیا تو ترجیح نہ ہو نے کی وجہ سے ۔
ترجمہ:   ١  آمر کی مخالفت کرنے والا ہوگا ۔

Flag Counter