Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

632 - 689
٢  ولنا قولہ علیہ السّلام الحج فریضة والعمرة تطوع  ٣  ولانہا غیر موقتة بوقت وتتادی بنیة غیرہا کما فی فائت الحج وہذہ امارة النفلیة  ٤  وتاویل ما رواہ انہا مقدرة باعمال کالحج  ٥   اذ لا تثبت الفریضة مع التعارض فی الاٰثار قال 

الحج فقال و اتمو الحج و العمرة للہ( آیت ١٩٦، سورة البقرة ٢)  (موسوعة امام شافعی ، باب ھل تجب العمرة وجوب الحج ، ج خامس ، ص ٩٤، نمبر ٥٤٤٣) اس عبارت میں ہے کہ امام شافعی  کے یہاں عمرہ واجب ہے 
وجہ :  (١)  و اتمو الحج و العمرة للہ( آیت ١٩٦، سورة البقرة ٢) اس آیت میں حج اور عمرہ کو ایک ساتھ ملا کر بیان کیا ہے اس لئے معلوم ہو تا ہے کہ دو نوں کا درجہ ایک ہے یعنی عمرہ بھی حج کی طرح فرض ہے ۔ (٢) حدیث میں ہے ۔ عن زید بن ثابت قال قال رسول اللہ ۖ ان الحج والعمرة فریضتان لا یضرک بایھما بدأت۔ (دار قطنی ، کتاب الحج ج ثانی ص ٢٥٠ نمبر ٢٦٩٢ سنن بیہقی ، باب من قال بوجوب العمرة استدلالا بقول اللہ تعالی و اتموا الحج و العمرة للہ ، ج رابع ، ص ٥٧٢، نمبر ٨٧٦٠)(٣) ان ابن عباس قال العمرة واجبة کوجوب الحج من استطاع الیہ سبیلا ۔ (دار قطنی ، کتاب الحج ج ثانی ص ٢٥٠ نمبر ٢٦٩٤) اس حدیث اور اثر سے معلوم ہوا کہ عمرہ واجب ہے۔  
ترجمہ:   ٢  ہماری دلیل حضور علیہ السلام کا قول ہے کہ حج فرض ہے اور عمرہ نفل ہے ۔ حدیث یہ ہے ۔ عن طلحة بن عبید اللہ أنہ سمع  رسول اللہ ۖیقول  الحج جھاد و العمرة تطوع۔(  ابن ما جة شریف ، باب العمرة، ، ص٤٣٣، نمبر ٢٩٨٩ سنن بیہقی ، باب من قال العمرة تطوع ، ج رابع ، ص٥٦٩، نمبر٨٧٥٠) اس حدیث میں ہے کہ عمرہ نفل ہے ۔
ترجمہ:   ٣   اور اس لئے کہ عمرہ وقت کے ساتھ متعین نہیں ہے ، اور دوسرے کی نیت سے ادا ہو جا تا ہے ، جیسے کہ حج کے فوت ہو نے سے ہو تا ہے اور یہ نفل کی علامت ہے ۔
تشریح :  یہ دلیل عقلی ہے کہ عمرہ وقت کے ساتھ متعین نہیں ہے ، اور وقت کے ساتھ متعین نہ ہو نا نفل ہو نے کی علامت ہے ، دوسری دلیل یہ ہے کہ حج فوت ہو جائے تو وہ خود عمرے میں تبدیل ہو جا تا ہے تو گو یا کہ حج کی نیت سے عمرہ ادا ہو تا ہے ، اور یہ نفل ہو نے کی دلیل ہے ۔
ترجمہ:   ٤  اور امام شافعی  نے جو روایت کی ہے اس کی تاویل یہ ہے کہ عمرے کے اعمال حج کے اعمال کی طرح متعین ہے ۔
تشریح : امام شافعی  نے جو ٫ ان الحج والعمرة فریضتان ،روایت پیش کی ہے اس کی تاویل یہ ہے کہ جس طرح حج کے اعمال متعین ہیں اسی طرح عمرے کے اعمال بھی متعین ہیں ۔
ترجمہ:   ٥  اور اس لئے بھی کہ احادیث میں تعارض ہے اور تعارض کے ساتھ فرض ثابت نہیں ہو تا ہے ۔ 

Flag Counter