Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

631 - 689
٤  والاظہرمن المذہب ماذکرناہ   ٥ ولکن مع ہذالواداہا فی ہذہ الایام صح ویبقی محرما بہا فیہا لان الکراہة لغیرہما وہو تعظیم امر الحج وتخلیص وقتہ لہ فیصح الشروع (١٤٣٣) والعمرة سُنّة)   ١  وقال الشافعی فریضة لقولہ علیہ السلام العمرة فریضة کفریضة الحج  

اعمال شروع ہو تے ہیں اس لئے زوال سے پہلے عمرہ کر نا مکروہ نہیں ہے ۔
ترجمہ:   ٤  لیکن ظاہر مذہب وہی ہے جو ہم نے پہلے بیان کیا ۔
تشریح :  ظاہر مذہب پہلا ہی ہے کیونکہ اثر میں عرفہ کادن ہے اور عرفہ کا دن فجر طلوع ہو نے سے شروع ہو تا ہے اس لئے صبح سے مکروہ ہو گا۔  
ترجمہ:   ٥  اس کے با وجود اگر ان دنوں میں عمرہ ادا کر لیا تو عمرہ صحیح ہو جائے گا ، اور عمرہ کا محرم باقی رہے گا ، اس لئے کہ غیر کی وجہ سے کراہیت ہے ، اور وہ ہے حج کی تعظیم کر نا ، اور اس کے لئے وقت کو فارغ کر نا ، اس لئے عمرہ کو شروع کرنا صحیح ہے ۔ 
تشریح :  ان پانچ دنوں میں عمرہ کر نا مکروہ ہے ، اس کے با وجود کسی نے  ان دنوں میں عمرہ کر ہی لیا تو کراہیت کے ساتھ عمرہ ادا ہو جائے گا۔ 
وجہ :  اس کی وجہ یہ ہے کہ عمرہ عبادت ہے اس لئے اس میں کوئی نقص نہیں ہے ، اس میں نہی حج کی وجہ سے آیا ہے ، کیونکہ ان دنوں میں حج کی تعظیم کر نا چا ہئے ، اور حج کے کا موں کے لئے وقت فارغ رکھنا چا ہئے ، اور قاعدہ یہ ہے کہ غیر کی وجہ سے نہی آئے تو وہ کام کر لینے سے ادا ہو جاتا ہے اگر چہ مکروہ ہو تا ہے ۔ 
ترجمہ:   (١٤٣٣)عمرہ سنت ہے۔  
وجہ:  (١)عمرہ سنت ہونے کی دلیل یہ حدیث ہے  عن جابر عن النبی ۖ سئل عن العمرة اواجبة ھی قال لا وان یعتمروا ھو افضل۔ (ترمذی شریف ، باب ماجاء فی العمرة اواجبة ھی ام لا ص ١٨٦ نمبر ٩٣١ دار قطنی ، کتاب الحج ج ثانی ص ٢٥١ نمبر ٢٧٠١) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ عمرہ سنت ہے واجب نہیں ہے۔(٢)  عن طلحة بن عبید اللہ أنہ سمع  رسول اللہ ۖیقول  الحج جھاد و العمرة تطوع۔(  ابن ما جة شریف ، باب العمرة، ، ص٤٣٣، نمبر ٢٩٨٩ سنن بیہقی ، باب من قال العمرة تطوع ، ج رابع ، ص٥٦٩، نمبر٨٧٥٠) اس حدیث میں ہے کہ عمرہ نفل ہے ۔
ترجمہ:    ١  امام شافعی  نے فر ما یا کہ عمرہ فرض ہے ، حضور علیہ السلام کے قول کی وجہ سے کہ عمرہ فرض ہے حج کے فرض کی طرح ۔
تشریح :  امام شافعی  فر ما تے ہیں کہ عمرہ حج کی طرح فرض ہے ، مو سوعہ میں یہ ہے ۔قال الشافعی  و الذی أشبہ بظاھر القرآن و اولی بأھل العلم عندی و أسأل اللہ التوفیق ۔ ان تکون العمرة واجبة ، فان اللہ تعالی قرنھا مع 

Flag Counter