Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

605 - 689
کما لو احرم بعمرتین (١٤١٣)وان احرم بحجة یصیر جامعًا بین الحجتین احراما فعلیہ ان یرفضہا)
  ١ کما لواحرم بحجتین وعلیہ قضاء ہا لصحة الشروع فیہا ودم لرفضہا بالتحلل قبل او انہ۔ 

تشریح :  یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ حج فوت ہو جائے تو خود بخود ہی اس پر عمرے کے اعمال واجب ہوجا تے ہیں ، اس کے لئے الگ سے عمرے کا احرام باندھنے کی ضرورت نہیں ہے ، اس اعتبار سے وقوف عر فہ نہ ملنے کی وجہ سے کسی کا حج فوت ہو گیا تو اس پر عمرہ واجب ہو گیا اب اس نے دو بارہ عمرے کا احرام باندھا تو افعال کے اعتبار سے دو عمرے جمع ہوگئے اس لئے بعد والے عمرے کو چھوڑے گا، اور اس کا دم بھی دے گا ۔جیسے کہ دو عمرے کا احرام باندھتا تو ایک عمرے کو چھوڑتا اور چھوڑنے کادم بھی دیتا۔  
وجہ : (١) اس حدیث میں ہے کہ وقوف عرفہ نہ ملنے کی وجہ سے حج فوت ہو جائے تو اس پر عمرے کے اعمال طواف اور سعی واجب ہیں ۔        عن ابن عمر أن رسول اللہ  ۖ قال من وقف بعرفات بلیل فقد أدرک الحج و من فاتہ عرفات بلیل فقد فاتہ           الحج ، فلیحل بعمرة و علیہ الحج من قابل ۔ ( سنن بیہقی ، باب کتاب الحج ، ج ثانی ، ص ٢١٢، نمبر ٢٤٩٦دار قطنی، کتاب الحج ،ج ثانی ،ص ٢١٢ ،نمبر ٢٤٩٦)) اس حدیث میں ہے کہ جس کا حج فوت ہو گیا ہو وہ عمرہ کر کے حلال ہو جائے ، جس کا مطلب یہ ہے کہ اس پر عمرہ لازم ہے ۔ (٢)کان ابن عمر  یقول ألیس حسبکم سنة رسول اللہ  ۖ ؟ ان حبس أحدکم عن الحج طاف بالبیت و بالصفا و المروة ثم حل من کل شیء حتی یحج عاما قابلا فیھدی او یصوم ان لم یجد ھدیا ۔ ( بخار ی شریف ، باب الاحصار فی الحج ، ص ٢٩١، نمبر ١٨١٠) اس حدیث میں طاف بالبیت و بالصفا و المروة سے مراد ہے کہ حج فوت ہو جائے تو عمرہ کا طواف اور سعی کر کے حلال ہو جائے ، جس سے معلوم ہوا کہ حج فوت ہو نے پر خود بخود عمرہ واجب ہے ، اور یہ بھی پتہ چلا کی حج فوت ہو نے پر ہدی یعنی دم دے ۔ اور یہ بھی معلوم ہوا کہ اگلے سال حج کی قضا بھی کرے ۔ 
ترجمہ :  (١٤١٣)  اگر حج کا احرام باندھا تو احرام کے اعتبار سے دو حجوں کو جمع کر نے والا ہو گیا اس لئے اس پر چھوڑنا ضروری ہے ۔
ترجمہ:   ١  جیسا کہ دو حجوں کا احرام باندھا ہو ، اور اس پر اس کی قضا واجب ہے اس لئے کہ اس کا شروع کر نا صحیح ہے ، اور وقت سے پہلے حلال ہو کر حج چھوڑنے کی وجہ سے دم لازم ہو گا ۔  
تشریح : حج فوت ہو گیا اس کے بعد دوسرے حج کا احرام باندھا تواحرام کے اعتبار سے دو حج کے احراموں کو جمع کر نے والا ہوا اس لئے ایک حج کو چھوڑنا پڑے گا اور اس کی قضا لازم ہو گی ، اور حج چھوڑنے کی وجہ سے دم لازم ہو گا ۔ اس لئے کہ وقت سے پہلے حج چھوڑ دیا ۔

Flag Counter