Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

603 - 689
٢   فان مضی علیہا اجزاہ لان الکراہة لمعنی فی غیرہا وہوکونہ مشغولافی ہذہ الایام باداء بقیة اعمال الحج فیجب تخلیص الوقت لہ تعظیما ٣  وعلیہ دم لجمعہ بینہما اما فی الاحرام او فی الاعمال الباقیة ٤    قالوا و ہذا دم کفارة ایضًا 

رء وسکم حتی یبلغ الھدی محلہ۔(آیت ١٩٦، سورة البقرة ٢) ا س آیت میں ہے کہ عمرے کا احصار ہو جائے اور نہ کر سکے تو اس کی وجہ سے ہدی یعنی دم لازم ہو گا ، اور یہاں بھی عمرہ نہ کرسکا ہے اسلئے تو دم لازم ہو گا ۔  (٢)  عن طاؤس فی المحرم لعمرة اعترض لہ قال یبعث بھدی ثم یحسب کم یسیرثم یحتاط بایام ثم یحل۔ (مصنف ابن ابی شیبة، ٥٧ فی الرجل اذا اھل بعمرة فاحصر ،ج ثالث، ص ١٥٩، نمبر ١٣٠٧٨) اس اثر سے معلوم ہوا کہ عمرہ نہ کرسکے تو اس کی ہدی بھیجے۔  (٢) اس حدیث کے اشارہ سے پتہ چلتا ہے کہ عمرہ چھوڑنے پر دم ہے کیونکہ وہ محصر ہے۔  دعن جابر قال ذبح رسول اللہ ۖ عن عائشة بقرة یوم النحر  (مسلم شریف ، باب جواز الاشتراک فی الھدی الخ ص ٤٢٤ نمبر ١٣١٩ ٣١٩١) اس حدیث میں حضرت عائشہ کی جانب سے حضورۖ نے گائے ذبح کی،اور حضرت عائشہ قارن تو تھی نہیں کیونکہ حیض آنے کی وجہ سے وہ عمرہ چھوڑ چکی تھیں،پھر بھی آپۖ نے ان کی جانب سے ایک گائے ذبح کی۔اس کا مطلب یہ ہواکہ یہ عمرہ چھوڑنے کی وجہ سے دم تھا ،اس لئے عمرہ چھوڑنے کی وجہ سے دم لازم ہوگا۔
ترجمہ:  ٢  اور اگر عمرہ کر ہی لیا تو عمرہ ادا ہو جائے گا ، اس لئے کہ کراہیت دوسرے معنی کی وجہ سے ہے ، اور وہ یہ ہے کہ ان دنوں میں حج کے باقی اعمال میں مشغول رہے اس لئے حج کے لئے وقت کو فارغ رکھنا ضروری ہے اس کی تعظیم کے لئے ۔ 
تشریح :  حج کے ساتھ عمرہ کر ہی لیا تو ادا ہو جائے گا ، اس کی وجہ یہ ہے کہ خود عمرہ تو اچھا عمل ہے ، یہ تو غیر کی وجہ سے خرابی آئی ہے ، اور وہ یہ ہے کہ حج کی تعظیم کی وجہ سے ان دنوں کو حج کے بقیہ اعمال کے لئے فارغ رکھنا چا ہئے اور نہیں رکھا اس لئے خرابی آئی اس لئے عمرہ ادا ہو جائے گا
ترجمہ  : ٣  اس پر حج اور عمرے کو جمع کر نے کی وجہ سے دم لازم ہو گا ، یا احرام میں جمع کر نے کی وجہ سے یا حج کے بقیہ اعمال میں جمع کر نے کی وجہ سے۔ 
تشریح :  اگر حج کا حلق کرا کے احرام ابھی نہیں کھولا ہے اور عمرے کا احرام باندھ لیا تو دو نوں کو احرام میں جمع کر لیا ، اور اگر حج کا احرام کھول لیا تھا لیکن ابھی تک طواف زیارت نہیں کیا اور عمرے کا احرام باندھا تو حج کے باقی اعمال میں عمرے کو شریک کیا اور جمع کیا اس لئے دم لازم ہو گا ۔ 
ترجمہ:   ٤  مشائخ فر ما تے ہیں کہ یہ دم بھی کفارے کا ہے ۔ 

Flag Counter