Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

600 - 689
(١٤٠٧)فان طاف للحج ثم احرم بعمرة فمضی علیہما لزماہ وعلیہ دم  لجمعہ بینہما)  ١ لان الجمع بینہما مشروع علی ما مر فصح الاحرام بہما ٢   و المراد بہذا الطواف طواف التحیة وانہ سنة ولیس برکن حتی لایلزمہ  بترکہ شٔ واذا لم یت بما ہو رکن یمکنہ ان یتی بافعال العمرة ثم بافعال الحج فلہذا لو مضی علیہما ٣   جازو علیہ دم لجمعہ بینہما وہو دم کفارة وجبر ہو الصحیح لانہ 

قضینا الحج أرسلنی النبی  ۖ مع عبد الرحمن بن ابی بکر الی التنعیم فاعتمرت فقال ھذہ مکان عمرتک ۔ ( بخاری شریف ، باب کیف تھل الحائض و النفساء ؟ ، ص ٢٥٢ ، نمبر ١٥٥٦) اس حدیث میں ہے کہ حضرت عائشہ  نے بعد میں عمرہ کیاتو اس سے قارن نہیں ہوئیں  جس سے معلوم ہوا کہ وقوف عرفہ کر لیا تو پہلا عمرہ چھوڑنے والا ہو گیا ۔ 
 ترجمہ :  ( ١٤٠٧)  اگر حج کا طواف قدوم کیا پھر عمرے کا احرام باندھ لیا اور دو نوں کو کر تا رہا تو دو نوں لازم ہو جائیں گے ، اور دو نوں کو جمع کر نے کی وجہ سے دم ہے ۔
ترجمہ:     ١  اس لئے کہ دو نوں کو جمع کر نا مشروع ہے جیسا کہ پہلے گزر چکا ، اس لئے دو نوں کا احرام صحیح ہے ۔
تشریح : ۔ بہتر تو یہ تھا کہ پہلے عمرے کا احرام باندھے پھر حج کا احرام باندھے ، لیکن اس نے ایسا کیا کہ پہلے حج کا احرام باندھا اور حج کا عمل طواف قدوم شروع بھی کر دیا جو اس کا اصلی عمل تو نہیںہے ، کیونکہ اصلی عمل تو وقوف عرفہ سے شروع ہو گا لیکن ایک درجے میں یہ حج کا عمل ہے ، اور اس کے بعد عمرے کا احرام کا باندھا تب بھی عمرہ صحیح ہے ، اور دو نوں جمع کر نے کی وجہ سے دم ہو گا ، اور صحیح بات یہ ہے کہ یہ نقصان کا دم ہے۔
ترجمہ:   ٢  اس طواف سے مراد طواف قدوم ہے ، اور وہ سنت ہے ، فرض نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ اس کے چھوڑنے سے کچھ لازم نہیں ہو گا ، اور جب کوئی رکن شروع نہیں کیا تو عمرے کا افعال لانا اور اس کے بعد حج کا افعال لانا ممکن ہے ، یہی وجہ ہے کہ دو نوں پر گزر تا رہے تو جائز ہے ، اور دو نوں کو جمع کر نے کا اس پر دم ہے ۔ 
تشریح :  حج کا جو طواف شروع کیا اس سے طواف قدوم مراد ہے ، اور یہ سنت ہے حج کا فرض نہیں ہے ،یہی وجہ ہے کہ اگر طواف قدوم کو چھوڑ دے تو دم لازم نہیںہے ، چونکہ حج کا فرض ابھی شروع نہیں کیا ہے اس لئے عمرے کے  احرام کو باندھنا چاہے تو باندھ سکتا ہے اور دو نوں کے اعمال کو کرے تو کر سکتا ہے ، لیکن حج کے عمل کو شروع کر نے کے بعد عمرے کے  احرام کو باندھا جو ترتیب کے اعتبار سے الٹا ہے اس لئے جبر اور نقصان کا دم لازم ہو گا ۔
ترجمہ  : ٣  اور اس پر دو نوں کے جمع کر نے کا دم ہے ، اور یہ کفارہ اور جبر کا دم ہے ، صحیح بات یہی ہے اس لئے کہ من وجہ عمرے کے افعال کو حج کے افعال پر بنا کر نے والا ہے۔۔ بان : بناء کر نے والا۔ 
 
Flag Counter