Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

598 - 689
عندہما (١٤٠٤)ومن فرغ من عمرتہ الا التقصیر فاحرم باخری فعلیہ دم)   ١  لاحرامہ قبل الوقت لانہ جمع بین احرامی العمرة وہذا مکروہ فیلزمہ الدم وہو دم جبر وکفارة (١٤٠٥) ومن اہلّ بالحج ثم احرم بعمرة لزماہ )  ١  لان الجمع بینہما مشروع فی حق الاٰفاقی والمسلة فیہ فیصیر بذلک قارنا لکنہ اخط السنة فیصیر مسیئا
 
شرط کو رکھا ۔ 
تشریح :  متن میںیہ عبارت تھی ( و ان لم یحلق فی الاولی لزمتہ الاخری و علیہ دم قصر او لم یقصر عند ابی حنیفہ  )اس کا مطلب یہ ہے کہ  پہلے حج کے حلق کرا نے سے پہلے دوسرے حج کا احرام باندھ لیا تو  حلق کرائے یا نہ کرائے دو نوں صورتوں میں دم لازم ہو گا ،اگر پہلے  حج کا حلق کرا یا تو دوسرے حج کے احرام میں حلق واقع ہوا اس لئے دم لازم ہو گا ، اور پہلے حج کا حلق نہیں کرا یا تو یہ اگلے سال تک مؤخر ہو گا اس لئے تاخیر کی وجہ سے امام ابو حنیفہ  کے نزدیک دم لازم ہو گا ۔ ۔ اور صاحبین  کے نزدیک یہ ہو گا کہ پہلے حج کا حلق کرائے گا تب دم لازم ہو گا کیونکہ دوسرے حج کے احرام کے اندر حلق واقع ہو گیا، اور حلق نہیں کرا یا تو مؤخر ہو نے کی وجہ سے انکے یہاں دم نہیں ہے ۔ 
ترجمہ:   ( ١٤٠٤) کوئی قصر کے سواء اپنے عمرے سے فارغ ہوا ہواور دوسرے عمرے کا احرام باندھا تو ا س پر دم ہے ۔ 
 ترجمہ:    ١  اس لئے کہ وقت سے پہلے احرام باندھا ، اس لئے کہ عمرے کے دو احراموں کو جمع کیا اور یہ مکروہ ہے اس لئے دم لازم ہو گا ، اور یہ جبر اور کفارے کا دم ہے ۔ 
تشریح : کسی نے عمرے کا احرام باندھا تھا ، اس کے تمام اعمال کو پورا کیا صرف ابھی حلق نہیں کرا یا تھا کہ دوسرے عمرے کا احرام باندھ لیا ، تو اس پر دم لازم ہو جائے گا ۔ 
وجہ :  (١) اس کی وجہ یہ ہے کہ پہلے احرام کو کھولنے سے پہلے اس نے دوسرے عمرے کے احرام کو داخل کر لیا اور دو احراموں کو جمع کر لیا جو مکروہ ہے اس لئے دم لازم ہو گا ، اور یہ دم نقصان کو پورا کر نے کا دم ہے اور نقصان کے کفارے کا دم ہے ۔ 
ترجمہ:   (١٤٠٥)  کسی نے حج کا احرام باندھا پھر عمرے کا احرام باندھا تو دو نوں لازم ہو جائیں گے ۔ 
 ترجمہ:    ١  اس لئے کہ آفاقی کے حق میں دو نوں کو جمع کر نا مشروع ہے ، کیونکہ مسئلہ اسی بارے میں چل رہا ہے ، اور اس سے قارن ہو جائے گا ، لیکن سنت کے خلاف کیا اس لئے خطا کار ہو گا ۔ 
تشریح :  بہتر تو یہ تھا کہ پہلے عمرے کا احرام باندھتا  پھر حج کا احرام باندھتا ، لیکن اس نے پہلے حج کا احرام باندھا اس کے بعد عمرے کا احرام باندھا تو اس سے بھی آفاقی قارن بن جائے گا ، اس لئے کہ آفاقی کے لئے قران جائز ہے اور دم قران لازم ہو گا ، البتہ 

Flag Counter