Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

597 - 689
٢   لان الجمع بین احرامی الحج او احرامی العمرة بدعة اذا حلق فہو ان کان نسکا فی الاحرام الاول فہو جنایة علی الثانی لانہ فی غیر اوانہ فلزمہ الدم بالاجماع ٣  وان لم یحلق حتی حج فی العام القابل فقد اخّر الحلق عن وقتہ فی الاحرام الاول وذلک یوجب الدم عند ابی حنیفة 
٤  وعندہما لایلزمہ شٔ علی ما ذکرنا ٥  فلہذا سوّی بین التقصیر وعدمہ عندہ وشرط التقصیر 

وجہ : (١) انکی دلیل یہ حدیث ہے ۔ عن ابن عباس  قال کان النبی  ۖ یسأل یوم النحر بمنی فیقول : لا حرج ، فسألہ رجل فقال حلقت قبل أن أذبح؟ قال اذبح و لا حرج قال رمیت بعد ما  امسیت ؟ فقال : لا حرج ۔(بخاری شریف ، باب اذا رمی بعد ما أمسی أو حلق قبل أن یذبح نا سیا أو جاھلا ، ص ٢٨٠، نمبر ١٧٣٥) اس حدیث میں ہے کہ شام ہو نے کے بعد رمی کی تو فرمایا  کہ کوئی حرج کی بات نہیں ہے ، اس سے معلوم ہوا کہ حلق کو وقت سے مؤخر کر نے سے دم لازم نہیں ہو گا ۔ 
ترجمہ:   ٢   اس لئے کہ حج کے دو احراموں کو جمع کر نا ، یا عمرے کے دو احراموں کو جمع کر نا بدعت ہے ، پس اگر حلق کرا یا تو اگر چہ یہ پہلے حج کے احرام کا نسک ہے لیکن دوسرے حج کے احرام میں جنایت ہے اس لئے کہ وہ وقت سے پہلے ہے اس لئے اس کو بالاتفاق دم لازم ہو گا ۔ 
تشریح : پہلے حج کا حلق نہیںکرا یا تھا اور دوسرے حج کا احرام باندھ لیا ، اور پہلے حج کا حلق کرا یا، تو اگر چہ یہ پہلے حج کے لئے ایک ضروری عبادت ہے ، لیکن یہاں مشکل یہ ہے کہ دوسرے حج کے احرام کے اندر واقع ہو گیا ہے اس لئے سب کے نزدیک اس پر دم لازم ہو گا ، کیونکہ پہلے آیت اور حدیث گزر چکی ہے کہ احرام کے اندر حلق کرا نے سے دم لازم ہو تا ہے ۔
ترجمہ :  ٣  اور اگر  پہلے حج کاحلق نہیں کرا یا یہاں تک کہ اگلا سال حج کر لیا تو پہلے احرام میں اپنے وقت سے حلق کو مؤخر کیا  اور یہ امام ابو حنیفہ  کے یہاں دم لازم کر تا ہے ۔ 
تشریح :  پہلے حج کا حلق نہیں کرا یا یہاں تک کہ دوسرا سال آگیا اور دوسرے حج کا عمل پورا کر نے کے بعد حلق کرا یا ، تو اس صورت میں احرام کے اندر حلق نہیں ہوا لیکن پہلے حج کے احرام کی تا خیر ہوئی ، اور امام ابو حنیفہ  کے نزدیک تیرہویں ذی الحجہ سے مؤخر کر نے پر دم لازم ہو تا ہے اس لئے انکے یہاں مؤخر کر نے پر دم لازم ہو گا ۔
ترجمہ:   ٤  اور صاحبین  کے نزدیک اس کو کچھ لازم نہیں ہو گا جیسا کہ ذکر کیا ،تشریح : ۔ صاحبین  کے نزدیک  تیرہویں ذی الحجہ سے حلق کو مؤخر کر نے سے دم لازم نہیں ہو تا ہے اسلئے پہلے احرام کے حلق کو اگلے سال تک مؤخر کر نے سے دم لازم نہیں ہو گا ، جیسا کہ اوپر گزر چکا ہے ۔       
 ترجمہ:   ٥  اسی لئے متن میں امام ابو حنیفہ  کے یہاں حلق کرا نے اور نہ کرانے کو برابر کیا ، اور صاحبین  کے یہاں حلق کرا نے کے 

Flag Counter