Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

595 - 689
(١٤٠٢)وعلیہ دم)  ١  لجمعہ بینہما لانہ تمکن النقصان فی عملہ لارتکابہ المنہی عنہ وہذا فی حق المکی دم جبر وفی حق الاٰفاقی دم شکر(١٤٠٣) ومن احرم بالحج ثم احرم یوم النحر بحجة اخری فان حلق فی الاولی لزمتہ الاخری ولا شٔ علیہ وان لم یحلق فی الاولی لزمتہ الاخری وعلیہ دم قصّراولم یقصر)  ١  عند ابی حنیفة وقالا ان لم یقصر فلا شٔ علیہ 

ہو گا ۔یہ ہمارا قاعدہ  گزر چکا ہے۔ 
ترجمہ :  (١٤٠٢)  اس پر دم ہے ۔ 
 ترجمہ:   ١  عمرہ اور حج دو نوں کو جمع کر نے کی وجہ سے ، اس لئے کہ ممنوع چیز کو ارتکاب کر نے کی وجہ سے نقصان پیوست ہو گیا ۔ اور یہ مکی کے حق میں نقصان کا دم ہے ، اور آفاقی کے حق میں شکرانہ کا دم ہے ۔ 
تشریح :  مکی کو حج اور عمرے کو جمع نہیں کر نا چاہئے ، لیکن کر ہی لیا تو اس نے ممنوع کام کیا اس لئے نقصان کا دم دینا ہو گا ، ہاں آفاقی ہو تا جسکے لئے تمتع کر نا جائز ہے تو اس کے لئے یہ شکرانہ کا دم ہو گا ۔ 
وجہ :(١) عن طاوس قال لیس علی أھل مکة متعة ثم قرأ ( ذلک لمن لم یکن اھلہ حاضری المسجد الحرام)(آیت ١٩٦، سورة البقرة ٢)۔فان فعلوا ثم حجوا فعلیھم مثل ما علی الناس( مصنف ابن ابی شیبة ٤٨١ من کان لا یری علی اہل مکة متعة ،ج ثالث، ص ٤١٦، نمبر١٥٦٩٣) اس اثر سے معلوم ہوا کہ اہل مکہ پر تمتع نہیںہے لیکن اگر کر ہی لیا تو اس پر دم ہے ، اگر آفاقی ہو تا تو یہ دم تمتع کا ہو تا ، لیکن یہ مکی ہے اسلئے یہ دم جبر اور نقصان کا ہو گا ۔ 
ترجمہ:   (١٤٠٣) کسی نے حج کا احرام باندھا پھر دسویں تاریخ کو دوسرے حج کا احرام باندھا ، پس اگر پہلے حج کا حلق کرا چکا تھا تو دوسرا حج لازم ہو گا اور اس پر کچھ نہیں ہے ، اور اگرپہلے حج کا حلق نہیںکرا یا تھا تو دوسرا لازم ہو گا اور اس پر دم ہے حلق کرا یا ہو یا نہ کرا یا ہو۔  
 ترجمہ:    ١  امام ابو حنیفہ  کے نزدیک اور صاحبین  نے فر ما یا اگر حلق نہیں کرا یا تو اس پر کچھ لازم نہیں ہے ۔ 
تشریح : یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ بے وقت حلق کرا یا تو دم لازم ہو گا ، اور حلق نہیںکرا یا تو دم لازم نہیں ہو گا ۔یہاں دو مسئلے ہیں ]١[ پہلا مسئلہ یہ ہے کہ پہلے حج کا احرام باندھے ہوئے تھا اس کا حلق کرا نے کے بعد دوسرے حج کا احرام باندھا ، تو چونکہ پہلے حج کا حلق ہو چکا ہے ، اور دوسرے حج کا حلق اگلے سال ہو گا ، اور یہ آدمی پورے سال تک محرم رہے گا ، تو چونکہ درمیان میںحلق کرانے کی ضرورت نہیںہے اس لئے دم لازم نہیں ہو گا۔]٢[ دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ پہلے حج کا حلق نہیں کرا یا تھااور دوسرے حج کا احرام باندھ لیا،پس اگر پہلے حج کا حلق کرایا تو دوسرے حج کے احرام میں حلق ہوا ، اور احرام میں حلق کرا نا ممنوع ہے اسلئے اس پر دم لازم ہو گا ۔ اور 

Flag Counter