Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

593 - 689
٤   وعلیہ دم بالرفض ایہما رفضہ لانہ تحلل قبل اوانہ لتعذر المضی فیہ فکان فی معنی المحصر 
٥   الاان فی رفض العمرة قضاء ہا الاغیر وفی رفض الحج قضائہ وعمرة لانہ فی معنی فائت الحج  

نہیں کر نا ہے بلکہ اس کو کر نے سے رکنا ہے اس لئے اس کو چھوڑنا بہتر ہے ۔
 ترجمہ:   ٤  جو احرام بھی چھوڑے اس کا دم ہے اس لئے کہ وقت سے پہلے حلال ہوا ہے ، اور دو نوں میں گزر نا متعذر ہے ، اسلئے یہ محصر کے معنی میں ہوا  
تشریح :  چا ہے حج کو چھوڑے یا عمرے کو چھوڑے ، اس احرام کو چھوڑنے کی وجہ سے دم لازم ہے ، اس لئے کہ عمرے کے تمام عمل مکمل کر نے کے بعد اس کو ختم کر نا چا ہئے ، یا حج کو مکمل کر نے کے بعد ختم کر نا چا ہئے ، اور اس نے اس سے پہلے ہی ختم کر دیا چونکہ وقت سے پہلے ختم کیا اس لئے اس کا دم لازم ہو گا ۔جس طرح آدمی محصر ہو جائے تو دم کے ساتھ حلال ہو تا ہے اسی طرح یہاں بھی دم دے کر حلال ہو گا ۔
 وجہ : (١)  اثر میں ہے۔عن طاؤس فی المحرم لعمرة اعترض لہ قال یبعث بھدی ثم یحسب کم یسیرثم یحتاط بایام ثم یحل۔ (مصنف ابن ابی شیبة، ٥٧ فی الرجل اذا اھل بعمرة فاحصر ،ج ثالث، ص ١٥٩، نمبر ١٣٠٧٨) اس اثر سے معلوم ہوا کہ عمرہ نہ کرسکے تو اس کی ہدی بھیجے۔  (٢) اس حدیث کے اشارہ سے پتہ چلتا ہے کہ عمرہ چھوڑنے پر دم ہے کیونکہ وہ محصر ہے۔  دعن جابر قال ذبح رسول اللہ ۖ عن عائشة بقرة یوم النحر  (مسلم شریف ، باب جواز الاشتراک فی الھدی الخ ص ٤٢٤ نمبر ١٣١٩ ٣١٩١) اس حدیث میں حضرت عائشہ کی جانب سے حضورۖ نے گائے ذبح کی،اور حضرت عائشہ قارن تو تھی نہیں کیونکہ حیض آنے کی وجہ سے وہ عمرہ چھوڑ چکی تھیں،پھر بھی آپۖ نے ان کی جانب سے ایک گائے ذبح کی۔اس کا مطلب یہ ہواکہ یہ عمرہ چھوڑنے کی وجہ سے دم تھا ،اس لئے عمرہ چھوڑنے کی وجہ سے دم لازم ہوگا
ترجمہ:   ٥  یہ اور بات ہے کہ عمرہ چھوڑنے سے اس کی قضا ہے ، اور حج کو چھوڑنے میں حج کی بھی قضا ہے اور عمرے کی بھی قضا ہے ، اس لئے کہ حج کو فوت کر نے والاکے معنی میں ہے ۔ 
تشریح :  اگر عمرہ چھوڑا تو اس کی قضا لازم ہے ، اور اگر حج چھوڑا تو اس کا قاعدہ ہے کہ عمرہ کر کے حلال ہو لیکن یہاں پہلا عمرہ ہی کیا ہے حج کے عمرے کا موقع نہیں ہے اس لئے بعد میں حج بھی کرے گا اور اس کا عمرہ بھی کرے گا ، اس کی وجہ یہ ہے کہ گو یا کہ اس نے حج فوت کر دیا ، اورحج کا احرام باندھ کر اس کو فوت کردے  یاوقوف عرفہ نہ ملنے کی وجہ سے فوت ہو جائے تو اس پر حج کے ساتھ عمرہ بھی لازم ہو تا ہے ۔  
وجہ :  (١)  عن ابن عمر ان رسول اللہ ۖ قال من وقف بعرفات بلیل فقد ادرک الحج ومن فاتہ عرفات 

Flag Counter