Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

588 - 689
 ١  لان وقتہ الحرم وقد جاوزہ بغیر احرام  ٢   فان عاد الی الحرم ولبّٰی او لم یلب فہو علی الاختلاف الذی ذکرناہ فی الاٰفاقی (١٣٩٥) والمتمتع اذا فرغ من عمرتہ ثم خرج من الحرم فاحرم ووقف بعرفة فعلیہ دم  )  ١   لانہ لما دخل مکة واتی بافعال العمرة صار بمنزلة المکی واحرام المکی من الحرم لما ذکرنا فیلزمہ الدم بتاخیرہ عنہ 

ترجمہ:    ١  اس لئے کہ اس کا میقات حرم ہے ، حالانکہ وہ میقات سے بغیر احرام کے گزرگیا۔ 
تشریح :  یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ ۔ اہل حرم کا میقات حرم ہے اس لئے حرم سے نکل کر حل میں احرام باندھا اور پھر حرم واپس نہیںآیا تو چونکہ میقات سے احرام نہیںباندھا اس لئے اس پر دم لازم ہو گا ۔ صورت مسئلہ یہ ہے کہ مکہ مکرمہ کا رہنے والا حج کے ارادے سے حرم سے با ہر نکلا اور وہیں احرام باندھا ، اس کے بعد اس کو حرم آنا چاہئے تھا لیکن حرم نہیں آیا ، بلکہ سیدھا عرفات چلا گیا ، اور وقوف عرفہ کر لیا تو اس پر حرم کے میقات کوچھوڑنے کی وجہ سے دم لازم ہو گا ۔ 
ترجمہ:   ٢  پس اگر حرم کی طرف واپس آیا اور تلبیہ پڑھا ہو یا نہ پڑھا ہو تو اسی اختلاف پر ہے جس کو ہم نے ذکر کیا 
تشریح :  مکی اگر حل میں احرام باندھ کر واپس حرم میں آیا تو اگر حرم میں تلبیہ بھی پڑھا تو گو یا کہ حرم ہی سے احرام شروع کیا اسلئے امام ابوحنیفہ   کے یہاں دم ساقط ہو جائے گا ، اور تلبیہ نہیںپڑھا تو چو نکہ حرم سے احرام شروع نہیں ہوا اس لئے امام ابو حنیفہ  کے یہاں دم ساقط نہیں ہو گا ، اور صاحبین  کا مسلک گزرا کہ چا ہے میقات پر تلبیہ پڑھے یا نہ پڑھے دم ساقط ہو جائے گا ۔ یہ مسئلہ نمبر ١٣٨٨میں گزر گیا ہے۔
ترجمہ:   (١٣٩٥)  تمتع کر نے والا اپنے عمرے سے فارغ ہواپھر وہ حرم سے نکلا اور حج کا احرام باندھا اور وقوف عرفہ کیا تو اس پر دم ہے ۔
 ترجمہ :   ١  اس لئے کہ جب مکہ مکرمہ میں داخل ہوا اور عمرے کاافعال کیا تو وہ مکی کے درجے میں ہو گیا ، اور مکی کا احرام حرم سے ہے ، جیسا کہ ذکر کیا ، اس لئے اس سے تاخیر کر نے کی وجہ سے دم لازم ہو گا ۔   
تشریح :  تمتع کر نے والا عمرہ کر کے حلال ہو جا تا ہے ، اس کے بعد حرم سے حج کا احرام باندھتا ہے اس لئے کہ عمرے کا افعال کر نے کے بعد وہ مکی کی طرح ہو گیا ، اب اس کو حرم سے احرام باندھنا چاہئے تھا لیکن اس نے حرم سے احرام نہیں باندھا بلکہ حل سے احرام باندھااور وہیں سے عرفات چلا گیا تو گو یا کہ میقات سے احرام نہیں باندھا ، اور میقات سے احرام باندھنا چھوٹ گیا اس لئے اس پر دم لازم ہو گا ۔
اصول : جو لوگ آفاقی ہے وہ مکہ میں مقیم ہو نے کے بعد مکی کی طرح ہو گیا ، اس کا میقات مکہ ، اور حرم ہے ، اس لئے وہاں سے احرام 

Flag Counter