Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

589 - 689
(١٣٩٦) فان رجع الی الحرم واہلّ فیہ قبل ان یقف بعرفة فلا شٔ علیہ)  ١  وہوعلی الخلاف الذی تقدم فی الاٰفاقی۔  

نہیں باندھنے پر دم لازم ہو گا ۔
ترجمہ :  ( ١٣٩٦)  پھر اگر تمتع کر نے والا حرم کی طرف واپس آگیا ، اور وقوف عرفہ سے پہلے اس میں احرام باندھا  تو اس پر کچھ نہیں ہے ۔  
ترجمہ:   ١  اور یہ اسی طرح اختلاف پر ہے جو آفاقی کے مسئلے میں پہلے گزر چکا ہے ۔ 
تشریح :  تمتع کر نے والے نے حرم سے احرام نہیں باندھا ، لیکن وقوف عرفہ سے پہلے وہ حرم آگیا اور وہاں سے احرام باندھا اور تلبیہ پڑھا تو دم ساقط ہو جائے گا ، کیونکہ وقوف عرفہ سے پہلے حرم آگیا جو اس کا میقات تھا اس لئے تدارک ہو گیا اس لئے دم ساقط ہو جائے گا ۔ البتہ اس بارے میں وہی اختلاف ہے جو آفا قی کے بارے میں ہے ، یعنی امام ابو حنیفہ  کے یہاں حرم آکر تلبیہ پڑھے گا تب حرم سے شروع کر نا ما نا جائے گا اور دم ساقط ہو گا ، اور صاحبین  کے یہاں چا ہے تلبیہ نہ پڑھے تب بھی دم ساقط ہو جائے گا ۔  

Flag Counter