Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

586 - 689
  ١    وعلی قیاس قول زفر لا یسقط عنہ ٢  وہو نظیر الاختلاف فی فائت الحج اذا جاوز الوقت بغیر احرام  

جائے گا ، اس لئے دم دینے کی ضرورت نہیں ہے ، جس طرح پہلے مسئلے میں گزرا کہ حج فرض کے احرام میں عدم احرام کا تدارک ہو جا ئے گا ۔   
ترجمہ:   ١  اور امام زفر  کے قول کے قیاس پر اس سے دم ساقط نہیں ہو نا چا ہئے ۔ 
تشریح :  اوپر امام زفر  کا مسلک گزرا کہ میقات پر بغیر احرام کے گزر ا تو اس پر اسکی وجہ سے دم لازم ہوا تو وہ دم فرض حج کا احرام باندھنے کی وجہ سے بھی ساقط نہیںہو گا ، اسی طرح یہاں میقات سے بغیر احرام کے گزرا اور بعد میں عمرے کا احرام باندھا  تو اس عمرے کے قضا کرتے وقت میقات سے گزر نے سے دم ساقط نہیں ہو نا چاہئے ، کیونکہ ایک مرتبہ لازم ہو نے کے بعد انکے یہاں ساقط نہیںہو تا ۔ 
ترجمہ :  ٢  اور یہ اختلاف نظیر ہے اس اختلاف کے جو حج فوت کر نے والے کے حق میں ، جبکہ اس نے بغیر احرام کے تجاوز کیا ہو ۔ 
تشریح : یہاں سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ اسی طرح کا اختلاف اس صورت میں ہے کہ بغیر احرام کے میقات سے گزرا ہو اور وقوف عرفہ کے چھوٹنے کی وجہ سے حج فاسد ہو گیا ہو تو امام ابو حنیفہ  کے یہاں حج کی قضا کے وقت میں اس فوت کی ادائیگی ہو جائے گی اور دم لازم نہیں ہو گا ، اور امام  زفر  کے یہاں لازم ہو نے کے بعد ساقط نہیں ہو گا دم لازم رہے گا ۔ 
یہاں چار مسئلے کو متفرع کر رہے ہیں ، اور چاروں کا حکم بیان کر رہے ہیں کہ چونکہ چاروں میں  قضا  کریں گے اور اس وقت احرام باندھ کر میقات سے گزریں گے ، تو اس میں میقات سے بغیر احرام کے گزر نے کی تلافی ہو جائے گی ، اس لئے دم ساقط ہو جائے گا 
]١[ متن میں گزرا کہ میقات سے بغیر احرام کے گزرا اور بعد میں عمرے کا احرام با ندھا ، اور پھر اس کو فاسد کر دیا ، تو اس کی قضا میں میقات سے گزریں گے جس سے تلافی ہو جائے گی ۔    
 ]٢[  ھدایہ کی  عبارت میں میں گزرا کہ میقات سے بغیر احرام کے گزرا اور بعد میں حج کا احرام با ندھا ، اور پھر اس کو فاسد کر دیا ، تو اس کی قضا میں میقات سے گزریں گے جس سے تلافی ہو جائے گی ۔ 
 ]٣[نظیر الاختلاف میں یہ مسئلہ چل رہا ہے کہ میقات سے بغیر احرام کے گزرا اور بعد میں حج کا احرام با ندھا ، اور پھروقوف عرفہ نہ ملنے کی وجہ سے حج فوت ہو گیا ، تو اس کی قضا میں میقات سے گزریں گے جس سے تلافی ہو جائے گی ۔ 
 ]٤[ آگے آرہا ہے کہ میقات سے بغیر احرام کے گزرا اور بعد میں حج کا احرام با ندھا ، اور پھر اس کو  جماع کر کے فاسد کر دیا ، تو اس کی 

Flag Counter