Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

584 - 689
 ٢  ولنا انہ تلافی المتروک فی وقتہ لان ان الواجب  علیہ تعظیم ہذہ البقعة بالاحرام کما اذا اتاہ محرما بحجة الاسلام فی الابتداء ٣  بخلاف ما اذا تحولت السنة لانہ صار دینا فی ذمتہ فلا یتادی الا باحرام مقصود ٤کما فی الاعتکاف المنذور فانہ یتا دی بصوم رمضان من ہذہ السنة دون العام الثانی 

نذر ما نا تو فرض حج کر  نے سے نذر کا حج پورا نہیںہو گا ، اسی طرح فرض حج کر نے سے میقات کا احرام ادا نہیںہو گا ، یا سال بدل جا نے کے بعد فرض حج کا احرام باندھے گا تو میقات کا احرام ادا نہیں ہو گا اسی طرح فرض حج ادا کرے گا تو اس کے تحت میں میقات کا احرام ادا نہیںہو گا ۔۔ تحولت: بدل گیا۔
 ترجمہ:   ٢  ہماری دلیل یہ ہے کہ چھوٹی ہو ئی چیز کی اس کے وقت میں تلافی ہے ، اس لئے کہ اس پر احرام کے ذریعہ اس بقعہ ]بیت اللہ [ کی تعظیم واجب ہے ، جیسے وہ فرض حج کا احرام باندھ کر شروع سے میقات پرآتا ۔ 
تشریح :  ہماری دلیل یہ ہے کہ میقات پراحرام نہیں باندھا ، یہ بات چھوٹ گئی ہے ، اس چھوٹی ہوئی چیز کا وقت میں تلافی کر رہا ہے ، کیو نکہ اصل یہ ہے کہ بیت اللہ کی تعظیم کرے ، اور سال بدلنے سے پہلے اس نے فرض حج کا احرام باندھ کر تعظیم کر لی اس لئے کا فی ہو جائے گا ۔ جیسے وہ شروع میں فرض حج کا احرام باندھ کر میقات پر آتا تو میقات پر آنے کا الگ سے احرام لازم نہیں ہو تا ، بلکہ فرض حج کے احرام کے اندر ہی میقات کا احرام ادا ہو جا تا ، اسی طرح میقات پر آنے کا احرام فوت ہو نے کے بعد یہاں آکر فرض حج کا احرام باندھا تو پہلا احرام ادا ہو جائے گا ۔
ترجمہ:   ٣  بخلاف جبکہ سال بدل گیا ہو ، اس لئے کہ اس کے ذمے میں قرض ہو گیا ، اس لئے مستقل احرام کے بغیر ادا نہیں ہوگا۔ 
تشریح :  یہ امام زفر کے استدلال کا جواب ہے ۔ سال بدل گیا ہو تو مستقل احرام باندھ کر میقات پر جا نا ذمہ میں قرض ہو جائے گا اس لئے اب فرض حج کے تحت میں یہ ادا نہیں ہو گا ۔
ترجمہ :  ٤  جیسا کہ نذر والے اعتکاف میں ہے کہ وہ اس سال کے رمضان کے روزے کے ساتھ ادا ہو جائے گا نہ کہ اگلے سال کے روزے سے ۔
تشریح :  اعتکاف کر نے کی نذر ما نی تو رمضان میں روزے کے ساتھ اعتکاف کر لیتا تو ادا ہو جا تا ، اور اگر اس رمضان کا روزہ قضا ہو گیا اور اس کی قضا کر تے وقت اعتکاف بھی کر لے تو اعتکاف ادا ہو جائے گا ، لیکن اگر رمضان میں اعتکاف نہ کر سکا ، اور رمضان کے روزے قضا ک کرتے وقت بھی اعتکاف نہ کر سکا ، اور اگلے رمضان کے روزے میں اس اعتکاف کو ادا کر نا چاہے تو ادا نہیں ہو گا ، 

Flag Counter