Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

578 - 689
٢  وقالا ان رجع الیہ محرما فلیس علیہ شٔ لبّٰی او لم یلبّ ٣   وقال زفرلایسقط لبّٰی اولم یلبّ لان جنایتہ لم ترتفع بالعود وصارکما اذا افاض من عرفات ثم عادالیہ بعدالغروب ٤  ولنا انہ تدارک المتروک فی اوانہ وذلک قبل الشروع فی الافعال فیسقط الدم ٥  بخلاف الافاضة لانہ لم یتدارک المتروک علی مامرغیر

(فمن فرض فیھن الحج) قال من اھل بحج ( تفسیر طبری ج ثانی ص ١٥٢اعلاء السنن ، باب وجوب التلبیہ ، ج العاشر ، ص ٤٢، نمبر ٢٥٩٩) اس تفسیر سے معلوم ہوا کہ تلبیہ پڑھنا ہی احرام باندھنا ہے۔ اس لئے احرام کی نیت کرکے تلبیہ پڑھے گا تو احرام باندھا چلا جائے گا۔
ترجمہ :  ٢  صاحبین  نے فر ما یا کہ اگر احرام باندھ کر میقات گیا تو اس پر کوئی دم نہیں ہے چا ہے تلبیہ پڑھا ہو یا نہ پڑھا ہو ۔ 
تشریح :  صاحبین  کے نزدیک صرف احرام باندھ کر میقات پر جا نا ضروری ہے ، وہاں تلبیہ پڑھنا ضروری نہیں ہے ، اسلئے کہ احرام باندھ کر میقات پر جا نے سے ہی گو یا کہ احرام کی ابتداء ہو گئی ، اگر چہ تلبیہ پڑھنا اچھا ہے ، لیکن ضروری نہیں ہے ۔ 
ترجمہ :  ٣  امام زفر  نے فر ما یا کہ تلبیہ پڑھے یا نہ پڑھے دم ساقط نہیں ہو گا اس لئے کہ جرم لوٹنے سے مرتفع  نہیں ہوتا ۔ جیسے کہ عرفات سے امام سے پہلے چلا پھر غروب کے بعد لو ٹا ۔ 
تشریح :  امام زفر  کی رائے یہ ہے کہ میقات سے بغیر احرام کے گزرا  اور بعد میں احرام باندھا  پھراحرام باندھ کر میقات پر گیا تو اس سے دم ساقط نہیں ہو گا چا ہے تلبیہ پڑھا ہو یا نہ پڑھا ، انکی دلیل یہ ہے کہ جرم ثابت ہو نے کے بعد پھر ختم نہیں ہو تا ، اس کی مثال یہ دیتے ہیں کہ غروب آفتاب سے پہلے عر فات سے نکل گیا اور غروب آفتاب کے بعد واپس آیا تو غروب سے پہلے عرفات سے نکلنے کی وجہ سے جو دم لازم ہوا ہے وہ ساقط نہیں ہو گا ، حالانکہ وہ واپس عرفات آیا ہے ، جس سے معلوم ہوا کہ غلطی ہو نے کے بعد تدارک کر نے سے تدارک نہیں ہو تا ۔ 
ترجمہ:   ٤  ہماری دلیل یہ ہے کہ وقت کے اندر چھوٹے ہو ئے کا تدارک ہوا ہے ، اور یہ عمرہ یا حج کے اعمال کو شروع کر نے سے پہلے ہے اس لئے دم ساقط ہو جائے گا ۔ 
تشریح :  ہماری دلیل یہ ہے کہ حج یا عمرے کے اعمال کو شروع کر نے سے پہلے میقات پر چلا گیا اس لئے وقت کے اندر اندر تدارک کر لیا اس لئے دم ساقط ہو جائے گا ، اعمال شروع کر نے کے بعد میقات پر جا تا تو تدارک نہیں ہو سکتا ہے ۔ قاعدہ یہ ہے کہ وقت میں تدارک کر لے تو دم ساقط ہو جائے گا ، اور وقت کے بعد تدارک کرے تو دم ساقط نہیں ہو گا ۔ 
ترجمہ :  ٥  بخلاف عرفات سے جا نے کے اس لئے کہ چھوٹے ہو ئے کا تدارک نہیں کیا ، جیسا کہ پہلے گزر گیا ۔ 
 
Flag Counter