Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

526 - 689
منصرف الیہ ٢  وقال محمد والشافعی یجزی صغارالنعم فیہالان الصحابة اوجبوا عَناقاوجفرة
٣  وعندابی حنیفة وابی یوسف یجوزالصغار علی وجہ الاطعام یعنی اذا تصدق  

تشریح :  اگر شکا ر کے بدلے میں ہدی ذبح کر نے کو اختیار کیا ، تو ایسا جانور ہدی میں ذبح کر نا ہو گا جو قربانی میں کام آسکتا ہو ،مثلا اونٹ پانچ سال کا ہو، گائے بھینس دو سال کا ہو ، بکری بھیڑ ایک سال کا ہو ، اس سے کم عمر کا جانور ذبح کرے گا تو کا فی نہیں ہو گا ۔ اس کی وجہ یہ فر ما تے ہیں کہ ، جب شریعت میں مطلق ہدی بو لا جا تا ہے تو قربانی کے عمر کا جانور مراد ہو تا ہے ، اس سے کم کا نہیں ۔
ترجمہ:   ٢  امام محمد  اور امام شافعی  نے فر ما یا کہ چھوٹا جانور بھی اس میں کا فی ہے ، اس لئے کہ صحابہ  بکری کے چار ماہ کا بچہ اور نو ماہ کا بچہ شکار کے بدلے میں واجب کیا ہے ۔
تشریح :  امام محمد اور امام شافعی  فر ما تے ہیں کہ شکار کے بدلے میں ہدی دے تو ضروری نہیں ہے کہ اس کی عمر وہ ہو جو قربانی کے جانور کی ہو تی ہے بلکہ اس سے کم عمر کا جانور بھی دے سکتا ہے ، مثلا خرگوش شکار کیا تو اس کے  ڈیل ڈول کے مطابق بکری کے چار ماہ کا بچہ ہے اس لئے چار ماہ کا بچہ ہی ہدی میں ذبح کرے گا ، حالانکہ یہ قربانی کے لائق نہیں ہے ، اور اس کی وجہ یہ فر ما تے ہیں کہ صحابہ نے شکار کے بدلے میں چار ماہ کابچہ لازم کیا ہے ، اسی طرح عناق واجب کیا ہے جو ایک سال پورا ہو نے سے پہلے کا بچہ ہو تا ہے اس لئے یہ کا فی ہو گا ۔ 
وجہ :  اس کے لئے یہ اثر گزر  چکا ہے ۔  (١) عن عمر بن الخطاب أنہ حکم فی الارنب جدیا أو عناقا( مصنف عبد الرزاق ، باب الثعلب و الارنب  ج رابع ، ص٣٠٩، نمبر ٨٢٦٢مصنف ابی شیبة ، باب  فی رجل أصاب صیدا فأھدی شاة ، ج ثالث ، ص ٢٨٩، نمبر١٤٤١٦) اس اثر میں ہے کہ خرگوش میں بکری کا بچہ ہے  جو سال پورا ہو نے سے پہلے پہلے کا ہو تا ہے ۔(٢)  عن ابی عبیدة بن عبد اللہ بن مسعود ان محرما القی جوالق فاصاب یربوعا فقتلہ فقضی فیہ ابن مسعود بجفر او  جفرة   (سنن للبیھقی ،  باب قتل المحرم الصید عمدا او خطاء ج خامس ص٢٩٤،  نمبر٩٨٥٨ مصنف عبد الرزاق ، باب الغزال و الیربوع، ج رابع ، ص ٣٠٦، نمبر٨٢٤٨)  اس اثر میں ہے کہ جنگلی چو ہے میں جفرة کا فیصلہ کیا ، جو بکری کا بچہ چار ماہ کا ہو تا ہے ،جس سے معلوم ہوا کہ بکری کا بچہ بھی ہدی میں چل سکتا ہے۔  
لغت : عناق : بکری کا بچہ جو سال پورا ہو نے کے قریب ہو ۔  جفرة : بکری کے چار ماہ کا بچہ، یا بکری کا درمیانہ بچہ ۔
ترجمہ :  ٣   امام ابو حنیفہ  اور امام ابو یوسف  کے یہاں چھوٹا بچہ جائز ہے کھلانے کے طور پر ، یعنی جبکہ صدقہ کرے ۔ 
تشریح :  یہ امام محمد اور امام شافعی  کو ایک جواب ہے ، کہ صحابہ نے جو بکرے کے چھوٹے بچے کا فیصلہ کیا ہے یہ بطور شکار کا بدلہ نہیں ہے ، بلکہ شکار کی قیمت لگائی اور اس قیمت سے بکری کابچہ خریدا ، اور اس کو ذبح کر کے اس کے گوشت کو اس طرح تقسیم کر دیا جس طرح 

Flag Counter