Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

525 - 689
فی کل زمان ومکان(١٣٣٣)والصوم یجوز فی مکة)  ١   لانہ قربة فی کل مکان (١٣٣٤) فان ذبح بالکوفة اجزاہ عن الطعام ) ١  معناہ اذا اتصدق باللحم وفیہ وفاء بقیمة الطعام لان الاراقة لا تنوب عنہ(١٣٣٥)واذا وقع الاختیار علی الہدی یہدی مایجزیہ فی الاضحیة ) ١  لان مطلق اسم الہدی 

تشریح :  یہ دلیل عقلی ہے ، کہ جانور ذبح کر نا کوئی عبادت ہو یہ سمجھ میں نہیں آتا ، اس لئے کسی زمانے کے ساتھ خاص ہو تب ہی قربت ہو گی ، جیسے قربانی کے دنوں میں ذبح کر نا قربت اور عبادت ہے ، لیکن اس کے بعد نہیں ہے ، اور شکار کا بدل زمانے کے ساتھ خاص نہیں ہے کسی دن بھی ہدی ذبح کر سکتا ہے اس لئے اس کو مکان کے ساتھ خاص کر دیا یعنی حرم کے ساتھ خاص کر دیا ، کہ حرم کی حد میں کرے گا تو ہدی ہو گی اور اگر حرم کی حد میں ذبح نہیں کیا تو ہدی نہیں ہو گی ۔ اس کے بر خلاف صدقہ کا حال یہ ہے کہ اس سے غریب کی مدد ہو تی ہے اس لئے اس کا عبادت ہو نا سمجھ میں آتا ہے ، اس لئے صدقہ کر نے کے لئے نہ کوئی زمانہ خاص ہے اور نہ کوئی مکان خاص ہے ، اس لئے کسی جگہ بھی صدقہ کرے گا تو شکار کا بدلہ ہو جائے گا ۔ 
ترجمہ:   (١٣٣٣)  روزہ مکہ مکرمہ میں بھی جائز ہے ۔  
ترجمہ :   ١  اس لئے کہ وہ ہر مکان میں قربت ہے ۔ 
تشریح :  شکار کے بدلے میں روزہ رکھنا چا ہے تو مکہ مکرمہ میں رہ کر بھی روزہ رکھ سکتا ہے اور گھر جا کر بھی روزہ رکھ سکتا ہے ، دو نوں کا فی ہیں ، اس کی وجہ یہ ہے کہ روزہ ہر جگہ عبادت سمجھ میں آتا ہے اس لئے کسی جگہ میں رکھنا ضروری نہیں ہے ۔ 
ترجمہ:   (١٣٣٤)  اگر کو فہ میں ذبح کیا تو کھانا کھلانے کے طور پر کا فی ہو جائے گا ۔  
ترجمہ :   ١  اس کا معنی یہ  ہے کہ اگراتنا گوشت تقسیم کر دیا کہ اس میں گیہوں کی قیمت پوری ہو تی ہو ، اس لئے کہ خون بہا نا قائم مقام نہیں ہو گا ۔   
تشریح : شکار کے بدلے والی ہدی کو حدود حرم میں ذبح کر نا چاہئے تھا ، لیکن یہ نہ کر کے حدود حرم سے باہر مثلا کو فہ میں ہدی ذبح کر دیا تو یہ ہدی کا فی نہیں ہو گی ، البتہ اس کا گوشت کوفہ کے غریبوں پر تقسیم کر دیا اور گو شت کی قیمت اتنی تھی جتنی شکار کی قیمت ہے ، تو یوں سمجھا جائے گا کہ شکار کی قیمت سے گوشت خریدا اور ہر آدھا صاع گیہوں کے برا برگو شت تقسیم کر دیا ، تو گیہوں تقسیم کر نے کے عوض میں یہ کا فی ہو گا ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ حدود حرم کے با ہر ذبح کیا ہے اس لئے خون بہانا عبادت نہیں ہو گا ، اور ہدی کے قائم مقام نہیں ہو گا ، البتہ گیہوں کے قائم مقام ہو جائے گا ۔ ۔ اراقة : خون بہا نا ۔ تنوب : قائم مقام ہو تا ہے ۔ 
ترجمہ :  ( ١٣٣٥) اگر ہدی کو اختیار کیا تو وہ ہدی دے جو قربانی میں کا فی ہو ۔ 
ترجمہ :    ١  اس لئے کہ مطلق ہدی کا نام قربانی کی طرف پھیرا جا تا ہے ۔ 
 
Flag Counter