Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

524 - 689
٢   وقیل یعتبر المثنی ہٰہنا بالنصّ(١٣٣١)والہدیُ لا یُذبح الا بمکة )  ١   لقولہ تعالیٰ ہدیًا بالغ الکعبة (١٣٣٢) ویجوزالاطعام فی غیرہا)  ١  خلافا للشافعی ہو یعتبرہ  بالہدی والجامع التوسعة علی سُکان الحرم  ٢    ونحن نقول الہدی قربة غیر معقولة فیختص بمکان وزمان اما الصدقة قربة معقولة 

ترجمہ:   ٢  بعض حضرات نے فر ما یا کہ دو کا اعتبار یہاں آیت کی وجہ سے ہے ۔ 
تشریح :  بعض حضرات نے فر ما یا کہ شکار کے فیصلے کے لئے آیت کی بناء پر دو ہی حکم ضروری ہے ، اس لئے کہ آیت میں یحکم بہ ذوا عدل منکم کا لفظ ہے ، جس میں ہے کہ دو انصاف ور آدمی کا ہو نا ضروری ہے ۔ 
ترجمہ  : (١٣٣١) اور ہدی کا جانور مکہ مکرمہ میں ہی ذبح کیا جائے گا ۔ 
ترجمہ :   ١  اللہ تعالی کا قول ٫ھدیاً بالغ الکعبة(آیت ٩٤، سورة المائدة٥) کی وجہ سے 
تشریح : اگر شکار کی قیمت کے بدلے میں ہدی خریدی تو  اس ہدی کو مکہ مکرمہ یعنی حرم کی حد میں ذبح کر نا ضروری ہے اس لئے کہ آیت میں ہے کہ ھدیا بالغ الکعبة ، یعنی یہ ہدی کعبہ تک پہونچنا ضروری ہے ۔ 
 ترجمہ:   (١٣٣٢)   اور کھا نا کھلانا مکہ مکرمہ کے علاوہ میں بھی جائز ہے ۔ 
تشریح : ہدی دینا ہو تب تو اس کے لئے حدود حرم ہی خاص ہے ، لیکن اگر کھا نا دینا ہو تو اس کے لئے ضروری نہیں ہے کہ حرم ہی کے غریب ہوں کسی اور جگہ کے غریب کو بھی کھا نا دینا کا فی ہو گا ، اسی طرح روزہ رکھنا ہو تو حرم کے علاوہ کہیں بھی روزہ رکھے گا تو کا فی ہو جائے گا ۔ 
ترجمہ:   ١  خلاف امام شافعی  کے وہ ہدی پر قیاس کر تے ہیں اور قیاس کی وجہ یہ ہے کہ حرم کے رہنے والوں پر وسعت ہو ۔ 
تشریح :  امام شافعی  کے یہاں کھا نا بھی دینا ہو تو حرم کے رہنے والوں پر ہی دے ۔ انکی دلیل یہ ہے کہ جس طرح مکہ میں ہدی دینے کا مقصد ہے کہ حرم کے رہنے والے اس کے گوشت سے فائدہ اٹھائیں ، اسی طرح اہل حرم پر کھا نا دینے کا مقصد یہ ہو گا کہ یہ لوگ کھانے سے فائدہ اٹھائیں ، اس لئے انہیں لو گوں کو کھا نا دیا  یہ دو نوں کے درمیان علت جامعہ ہے ۔ مو سوعہ میں عبارت یہ ہے ۔  قال و من حضر الکعبة حین  یبلغھا الھدی من النعم او الطعام من مسکین کان لہ اھل بھا او غریب لانھم انما أعطوا بحضرتھا ۔( مو سوعة امام شافعی ، باب این محل ھدی الصید ، ج خامس ، ص ٣٠٥، نمبر ٦٣٣١)  اس عبارت میں ہے کہ کھانا یا ہدی  اہل مکہ کے غریب کو دے ۔ 
ترجمہ:   ٢  ہم یہ کہتے ہیں کہ ہدی ایسی قربت ہے جو سمجھ میں نہیں آتی ہے ، اس لئے مکان یا زمانے کے ساتھ خاص ہو گا ، بہر حال صدقہ تو یہ ایسی قربت ہے جو سمجھ میں آتی ہے اس لئے زمانہ یا مکان کے ساتھ خاص نہیں ہو گا ۔ 

Flag Counter