Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

523 - 689
الاختیاربعدذلک الی من علیہ(١٣٢٩) ویقومان فی المکان الذی اصابہ)  ١  لاختلاف القیم باختلاف الا ماکن (١٣٣٠) فان کان الموضع برًّا لایباع فیہ الصید یُعتبرا قرب المواضع الیہ مما یباع فیہ ویشتری ) ١  قالواوالواحد یکفی والمثنی اولی لانہ احوط وابعد عن الغلط کما فی حقوق العباد 

جائے گا اس کے بعد اختیار اس کو ہو گا جس پر کفارہ ہے ۔  
تشریح :  ہمارا جواب یہ ہے کہ کھا نا دینے اور روزہ رکھنے کا عطف جزا پر ہے ، کیونکہ ٫کفارة طعام مسکین ،بھی مرفوع ہے اور٫ عدل ذالک صیاما، میں٫ عدل، بھی مر فوع ہے ، اور مرفوع کا عطف مرفوع پر ہو تا ہے اور جب جزا پر او کے ذریعہ عطف ہوا  تو تینوں کا اختیار کفارہ دینے وا لے کو ہو گیا ، اور حکم کے ذمے صرف اتنی با ت رہ گئی کہ وہ شکار کی قیمت کا فیصلہ کرے ، قیمت کا فیصلہ کر نے کے بعد کفارہ دینے والے کو اس بات کا اختیار ہو گا کہ اس قیمت سے ہدی خریدے ، چا ہے گیہوں خریدے ، چاہے ہر آدھا صاع گیہوں کے بدلے روزہ رکھ لے ۔
 ترجمہ:   (١٣٢٩) اس جگہ فیصلہ کرے جہاں شکار کیا ہے ۔ 
ترجمہ :   ١   جگہ کے مختلف ہو نے کی وجہ سے قیمت میں اختلاف کی وجہ سے ۔ 
تشریح :  جس جگہ شکار کیا گیا ہے اس جگہ میں دیکھے کہ اس شکار کی کیا قیمت ہے وہی قیمت لگائے ۔ کیونکہ ہر جگہ کی قیمت الگ الگ ہو تی ہے اس لئے اسی جگہ کی قیمت لگائے جہاں شکا کیا گیا ہے ۔ 
ترجمہ :  (١٣٣٠) اگر جگہ صحراء ہو جس میں شکار بیچا نہیں جا تا ہے تو اس سے قریب کی جگہ کا اعتبارکیا جائے گا جس میں شکار بیچا جا تا ہو اور خریدا جا تا ہو۔
تشریح : گاؤں میں شکار نہیں کیا بلکہ صحراء میں شکار کیا جہاں شکار بیچا خریدا نہیں جا تا ہے تو اس سے قریب کی جگہ جہاں شکار بیچا خریدا جا تا ہو وہاں کی قیمت لگا کر فیصلہ کرے ۔
ترجمہ :  ١  علماء فر ما تے ہیں کہ ایک فیصلہ کر نے والا کا فی ہے اور دو زیادہ بہتر ہے اس لئے کہ وہ احوط ہے ، اور غلط ہو نے سے دور ہے ، جیسا کہ حقوق العباد میں ہو تا ہے ۔ 
تشریح :  آیت میں ہے کہ دو عادل آدمی شکار کی قیمت کا فیصلہ کرے ۔ لیکن علماء نے فر ما یا کہ ایک آدمی بھی قیمت کا فیصلہ کر دے تب بھی کا فی ہے البتہ دو حکم کا ہو نا احتیاط کے لئے ہے اور یہ گمان ہے کہ غلطی نہیں کریں گے ، جیسے حقوق العباد میں ایک قاضی فیصلہ کر تا ہے تب بھی کا فی ہو جا تا ہے لیکن دو آدمی فیصلہ کرے تو بہتر ہے ، اسی طرح یہاں بھی ہے ۔ 
 
Flag Counter