Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

516 - 689
الضبُع شاہ وفی الارنب عناق وفی الیربوع جفرة وفی النعامة بدنة وفی حمارالوحش بقرة لقولہ تعالیٰ فجزائ مثل ماقتل من النعم ومثلُہ من النعم مایشبہ المقتول صورة لان القیمة لاتکون نَعمًا
 
بکری کا بچہ ہے، اور شتر مرغ میں اونٹ ہے ،اور وحشی گدھے میں گائے ہے ۔ کیونکہ اللہ تعالی نے فر ما یا کہ اس کے مثل بدلہ ہے جو قتل کیا ہے چو پاؤں میں سے ، اور چو پاؤں میں سے اس کا مثل وہ ہے جو صورت میں مقتول کے مشابہ ہو ۔ کیونکہ قیمت نعم ]چو پایہ[ نہیں ہے۔
تشریح : جسمانی مثل کی یہاں چھ مثالیں دے رہے ہیں۔
 ]١[  ہرن شکار کیا تو ہرن کے برابر ڈیل ڈول کا پالتو جانور بکری ہے اس لئے ہرن میں بکری لازم و گی ۔
وجہ : (١)  عن جابر أن عمر بن الخطاب حکم فی الغزال شاة ۔ ( مصنف عبد الرزاق ، باب الغزال و الیربوع، ج رابع ، ص ٣٠٦، نمبر ٨٢٤٥) اس اثر میں ہے کہ ہرن میں بکری ہے ۔ 
]٢[اور جسمانی طور پربجو کے برابر بکری ہے اس لئے بجو شکار کر نے میں بکری لازم ہے ۔
وجہ :  (١)عن ابن عباس یقول فی الضبع کبش ۔( مصنف عبد الرزاق ، باب الغزال و الیربوع، ج رابع ، ص ٣٠٦، نمبر ٨٢٤٥)  اس اثر میں ہے کہ بجو میں بکری ہے ۔
]٣[ اور خرگوش کے برابر بکری کا بچہ ہے اس لئے خرگوش کے بدلے بکری کا بڑابچہ لازم کیا ۔
وجہ :  (١)  عن عمر بن الخطاب أنہ حکم فی الارنب جدیا أو عناقا( مصنف عبد الرزاق ، باب الثعلب و الارنب  ج رابع ، ص٣٠٩، نمبر ٨٢٦٢مصنف ابی شیبة ، باب  فی رجل أصاب صیدا فأھدی شاة ، ج ثالث ، ص ٢٨٩، نمبر١٤٤١٦) اس اثر میں ہے کہ خرگوش میں بکری کا بچہ ہے ۔
]٤[  اور جنگلی چو ہے کے برا بربکری کا چھوٹا بچہ ہے اس لئے جنگلی چو ہے کے بدلے بکری کا چھوٹا لازم ہو گا ۔
 وجہ :  (١)  عن ابی عبیدة بن عبد اللہ بن مسعود ان محرما القی جوالق فاصاب یربوعا فقتلہ فقضی فیہ ابن مسعود بجفر او جفرة  (سنن للبیھقی ، باب قتل المحرم الصید عمدا او خطاء ج خامس ص٢٩٤،نمبر٩٨٥٨ مصنف عبد الرزاق ، باب الغزال و الیربوع، ج رابع ، ص ٣٠٦، نمبر٨٢٤٨)  اس اثر میں ہے کہ جنگلی چو ہے میں بکری کے بچے کا فیصلہ کیا ۔ 
]٥[ اور شتر مرغ کے برابر اونٹ ہے اس لئے شتر مرغ کے بدلے اونٹ لازم کیا جائے گا ۔
 وجہ :  (١) عن عطاء الخراسانی أن عمر و عثمان و علی بن ابی طالب و زید بن ثابت و ابن عباس و معاویة  قالوا فی النعامة یقتلھا المحرم بدنة من الابل (سنن للبیھقی ، باب فدیة النعام و بقرالوحش و حمار الوحش ، ج خامس، 

Flag Counter