Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

515 - 689
 ١  علی مانذکر ٢   وقال محمدوالشافعی تجب فی الصیدالنظیرفیمالہنظیر ٣  ففی الظبی شاة وفی 

ترجمہ :   ١  جیسا کہ ہم آگے ذکر کریں گے ۔  
تشریح : شکار کی قیمت لگنے کے بعد شکار کرنے والے کو تین اختیار ہیں۔ جس کی تفصیل اوپر گزر چکی ہے۔  
وجہ : تینوں اختیار کی وجہ آیت ہے جو اوپر گزر چکی ہے۔ اور اس کی تفسیر حضرت ابن عباس سے اس طرح ہے۔ عن ابن عباس فی قولہ آیت( فجزاء مثل ما قتل من النعم ) قال اذا اصاب المحرم الصید یحکم علیہ جزاء ہ فان کان عندہ جزاء ہ ذبحہ وتصدق بلحمہ فان لم یکن عندہ جزاء ہ قوم جزاء ہ دراہم ثم قومت الدراہم طعاما فصام مکان کل نصف صاع یوما وانما ارید بالطعام الصیام انہ اذا وجد الطعام وجد جزاء ہ (سنن للبیھقی ،باب من عدل صیام یوم بمدین ،ج خامس، ص ٣٠٤، نمبر٩٨٩٨) اس اثر سے معلوم ہوا کہ قیمت لگانے کے بعد یا ہدی خریدے یا کھانا خریدکر آدھا آدھا صاع گیہوں مساکین پر تقسیم کرے یا ہر آدھا صاع گیہوں یا ایک صاع جو کے بدلے ایک دن روزہ رکھے۔
ترجمہ:   ٢  امام محمد  اور امام شافعی  نے فر ما یا کہ پرندے کے شکار میں اس کا جو مثل ہے وہ واجب ہو گا بشرطیکہ اس کا مثل ہو ،
تشریح : امام محمد  اور امام شافعی  نے فر ما یا کہ جس جانور کو شکار کیا ہے جسمانی طور پر جو پالتوجانور اس کے مثل ہو وہ لازم کیا جائے ۔ موسوعہ میں امام شافعی  کا قول نقل کیا ہے کہ جسمانی طور پر جو مثل ہے وہ دینا بہتر ہے ، لیکن ہدی دے ، یا غلہ تقسیم کرے ، یا روزے رکھے ، محرم کو تینوں کا اختیار ہے ، آیت میں تینوںکا اختیار دیا گیا ہے ، اس لئے کسی ایک کو خاص کر نا صحیح نہیں ہے ، مو سوعہ کی عبارت یہ ہے ، فاحتمل أن یکون جعل لہ الخیار بان یفتدی بأی ذالک شاء ، و لا یکون ان یخرج من واحد منھا و کان ھذا أظھر معانیہ ، و اظھرھا الاولی بالآیة ۔( مو سوعة امام شافعی ، باب ھل لمن أصاب الصید أن یفدیہ بغیر النعم ، ج خامس ، ص ٣١٧، نمبر ٦٤١١) اس عبارت میں ہے کہ شکار کر نے والے کو تینوں با توں کا اختیار ہے کہ ہدی دے ، یا فدیہ دے یا روزہ رکھے۔ 
وجہ :  (١) کیونکہ آیت میں تینوںکا اختیار ہے ۔ آیت یہ ہے۔ یا ایھا الذین آمنوا لا تقتلوا الصید وانتم حرم ومن قتلہ منکم متعمدا فجزاء مثل ما قتل من النعم یحکم بہ ذوا عدل منکم ھدیا بالغ الکعبة أو کفارة طعام مساکین أو عدل ذالک صیامالیذوق وبال امر ہ   (آیت ٩٥ سورة المائدة ٥)  اس آیت میں تین با توں کا حکم دیا ، کہ ہدی دو ، یا مسکین کا کھا نا دو ، یا اس کا موازنہ کر کے روزہ رکھو ، اور اللہ تعالی نے تینوں کا اختیار دیا ہے اس لئے تینوں میں سے کوئی ایک بھی کر لے تو کا فی ہے ۔   
ترجمہ :  ٣   چنانچہ ہرن میں بکری دے اور بجو میں بکری ہے ، اور خرگوش میں بکری کا مادہ بچہ ہے، اور جنگلی چو ہے میں چار ماہ کا 

Flag Counter