Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

510 - 689
٤  وقال عطاء  اجمع الناس علی ان علی الدال الجزاء   ٥  ولان الدلالة من محظورات الاحرام 
٦  ولانہ تفویت الا من علی الصید اذ ہو اٰمن بتوحشہ وتواریہ فصار کالاتلاف ٧  ولان المحرم باحرامہ التزم الامتناع عن التعرض فیضمن بترک ما التزمہ کالمودع 

اور اشارہ کر نا بھی دلالت ہے اس لئے اس  میں بھی بدلہ لازم ہو گا ۔۔ اگر شکار کر نے والا خود بھی محرم ہے تو اس شکار کا دوسرا بدلہ خود شکار کر نے والے پر بھی لازم ہو جائے گا ، اس طرح ایک شکا ر کا دو بدلہ لازم ہو گا ، ایک رہنمائی  کر نے والے پر ، اور دوسرا قتل کر نے والے پر ، کیونکہ دو آدمیوں کی الگ الگ غلطی ہے۔  
ترجمہ:   ٤  ]٢ دوسری دلیل[  حضرت عطاء  نے فر ما یا کہ تمام حضرات نے اجماع کیا ہے کہ بتلانے والے پر بھی بدلہ ہے ۔
تشریح:  حضرت عطاء  نے فر ما یا کہ لو گوں کا اس بات پر اجماع ہے کہ جو آدمی شکار کی رہنمائی کرے گا اس پر بھی شکار کا بدلہ لازم ہو گا ۔ مصنف ابن شیبة میں آٹھ صحابی اور تابعی کاقول نقل کیا ہے کہ رہنمائی کر نے والے پر بدلہ لازم ہے  (مصنف ابن ابی شیبة ٤٥٤ فی المشیر الی الصید قال علیہ الجزاء ،ج ثالث، ص ٤٠٠، نمبر١٥٥١٣ سے نمبر ١٥٥٢٠ تک) ان تمام اثروں میں ہے کہ رہنمائی کر نے والا شکار کا ضامن ہو گا ۔میں نے دو روایت اوپر ذکر کر دیا ہے ، اس کو دیکھ لیں ۔
ترجمہ  : ٥  ]٣ تیسری دلیل[  اور اس لئے کہ رہنمائی کر نا احرام کے محضورات میں سے ہے۔
تشریح : شکار کی رہنمائی کر نا احرام کے محظورات میںسے ، اور ممنوع ہے اس لئے اس کے خلاف ورزی کر نے پر بدلہ لازم ہو نا چاہئے۔ 
ترجمہ:   ٦  ]٤ چوتھی دلیل [ اور اس لئے کہ شکار کے امن کو فوت کر نا ہے اسلئے کہ وہ اپنے وحشی ہو نے اور چھپنے کی وجہ سے امن میں ہے، اس لئے ایسا ہوا کہ خود اس نے شکار کو ضائع کیا ہو۔
تشریح :  اور اس لئے بھی اس پر بدلہ لازم ہو نا چاہئے کہ شکاری جانور اپنے وحشی ہو نے اور لوگوں سے چھپتے پھر نے کی وجہ سے امن میں ہے اور اس نے رہنمائی کر کے اس کے امن کو فوت کیا تو گویا کہ اس کو ضائع کیا اس لئے بھی بدلہ لازم ہو نا چاہئے ۔ 
ترجمہ:   ٧  ]٥ پانچویں دلیل [ اور اس لئے کہ محرم اپنے احرام کی وجہ سے چھیڑنیسے رکنے کا التزام کیا اس لئے جس بات کا التزام کیا اس کو چھوڑنے کی وجہ سے ضامن ہو گا جیسے امانت رکھنے والا۔
تشریح : ۔ محرم نے احرام باندھ کر اس بات کا التزام کیا ہے کہ شکار کو نہیںچھیڑے گا ، اور اس نے چھیڑ کر التزام کو ترک کیا اس لئے بدلے کا ضامن ہو گا۔جس طرح امانت رکھنے والے نے اس بات کا التزام کیا ہے کہ مال کی حفاظت کرے گا ، اور اس نے حفاظت چھوڑ دیا اور اس کے بعد مال ضائع ہوا تو امانت رکھنے والا اس مال کا ضامن ہو گا ، اسی طرح یہاں بھی شکار کا ضامن ہو گا ۔

Flag Counter