Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

503 - 689
الحلق غیرمختص بالحرم لان النبی علیہ السلام واصحابہ اُحصروا بالحدیبیة وحلقوا فی غیر الحرم 
٥   ولہما ان الحلق لما جعل محلّلا صار کالسلام فی اٰخر الصلوٰة فانہ من واجبا تہا وان کان محللا فاذا صار نسکا اختص بالحرم کالذبح ٦  وبعض الحدیبیة من الحرم فلعلہم حلقوا فیہ ٧   فالحاصل ان الحلق یتوقّت بالزمان والمکان عند ابی حنیفة وعند ابی یوسف لا یتوقت بہما وعند محمد یتوقت بالمکان دون الزمان وعند زفر یتوقت بالزمان دون المکان 

اس لئے کہ نبی علیہ السلام اور آپ ۖ کے صحابہ  مقام حدیبیہ میں روکے گئے اور انہوں نے حرم کے علاوہ میںحلق کرا یا ۔ 
تشریح :  فر ما تے ہیں کی صحیح روایت یہ ہے کہ حج کے حلق کے بارے میں اختلاف ہے ، اور حضرت امام ابو یوسف  یہی فر ما تے ہیں کہ جس طرح عمرے کا حلق حرم سے باہر کرا نا جائز ہے اسی طرح حج کا حلق بھی حرم سے باہر کرا نا جائز ہے اس پر کوئی دم نہیں ہے ،اس لئے کہ صلح حدبیہ کے موقع پر صحابہ کو کفار قریش نے رو کا تو انہوں نے حدیبیہ میں عمرے کا حلق کرا یا اور اوپر اثر میں ہے کہ حدیبیہ حرم سے با ہر ہے اس لئے حج کا حلق بھی حرم سے با ہر کرا نا جائز ہو گا ۔ ۔ اس کے لئے حدیث اوپر گزر گئی ۔ 
ترجمہ:   ٥  امام ابو حنیفہ  اور امام محمد  کی دلیل یہ ہے کہ حلق جب احرام سے حلال کر نے والا ہے تو نماز کے آخیر میں سلام کی طرح ہے ،اس لئے کہ وہ نماز کے واجبات میں سے ہے ، اگرچہ وہ نماز سے حلال کرنے والا ہے ،پس جب حج کی عبادت ہوئی تو حرم کے ساتھ خاص ہو گا ، جیسے ذبح کر نا حرم کے ساتھ خاص ہے ۔ 
تشریح :   طرفین کی دلیل یہ ہے کہ حلق احرام سے حلا ل کر نے والا ہے جس طرح سلام نماز سے حلال کر نے والا ہے ، اور سلام نماز کے واجبات میں سے ہے اسی طرح حلق احرام کے واجبات میں سے اور حج کا نسک حرم میں ادا کیا جا تا ہے جیسے ذبح حرم میں کیا جا تا ہے اسی طرح حلق بھی حرم میں ہی ہو نا چاہئے ۔
ترجمہ:   ٦  اور بعض حدیبیہ حرم میں سے ہے شایدصحابہ اسی میں حلق کرائے ہوں ۔ 
تشریح :  یہ امام ابو یوسف  کو جواب ہے ، انہوں نے دلیل دی تھی کہ صحابہ نے حدیبیہ میں حلق کرا یا تھا اور وہ حرم سے با ہر ہے تو با ہر حلق کرانا جائز ہے ، اس کا جواب دیا جا رہا ہے کہ حدیبیہ کا بعض حصہ بھی حرم میں ہے اس لئے یہ ہو سکتا ہے کہ اسی حرم کے حصہ میں حلق کرا یا ہو ، اگر یہ حقیقت ہے تو یہ ثابت نہیں ہوا کہ صحابہ نے حرم سے باہر حلق کرا یا ہو ۔ 
ترجمہ:   ٧  حاصل یہ ہے کہ امام ابو حنیفہ  کے نزدیک حلق زمانہ اور مکان دو نوں کے ساتھ خاص ہے ، اور امام ابو یوسف  کے نزدیک دو نوں کے ساتھ خاص نہیں ہے ، اور امام محمد  کے نزدیک مکان کے ساتھ خاص ہے ، زمانے کے ساتھ خاص نہیں ہے ، اور  امام زفر کے نزدیک زمانے کے ساتھ خاص ہے مکان کے ساتھ خاص نہیں ہے ۔ 

Flag Counter