Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

488 - 689
  ١   فی الصحیح (١٣٠٨)ومن ترک السعی بین الصفا والمروة فعلیہ دم وحجتہ تام)   ١   لان السعی من الواجبات عندنا فیلزمہ بترکہ الدم دون الفساد 

ترجمہ:     ١  صحیح روایت میں ۔ 
تشریح :  طواف حدث کی حالت میں کیا تھا ، اس کے بعد سعی کی تھی ، بعد میںصرف طواف لوٹا لیا اور سعی نہیں لوٹائی تو  خلاف ترتیب کر نے میں کچھ لازم نہیں ہے ۔ صحیح روایت یہی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پہلا طواف جو حدث کی حالت میں کیا ہے اس کا اعتبار ہے ، اس لئے پہلے طواف کے بعد سعی ہوئی ہے تو پہلے ترتیب کے ساتھ سعی ہو ئی ہے ، اس لئے کچھ لازم نہیں ہے ۔ 
 ترجمہ:   (١٣٠٨) کسی نے صفا اور مروہ کی سعی چھوڑ دی تو اس پر بکری لازم ہے اور اس کا حج مکمل ہو گیا۔ 
ترجمہ:    ١  اس لئے کہ سعی ہمارے نزدیک واجبات میں سے ہے اس لئے اس کے چھوڑنے سے دم لازم ہو گا حج کا فساد لازم نہیںہو گا ۔
تشریح :  ہمارے نزدیک صفا مروہ کی سعی واجب ہے اس لئے اس کے چھوڑنے سے دم لازم ہو گا کیونکہ اوپر اثر میں کئی مرتبہ گزرا کہ واجب چھوڑنے سے دم لازم ہو تا ہے ، البتہ حج فاسد نہیں ہو گا ، کیونکہ فرض چھوڑنے سے فاسد ہو تا ہے اس لئے حج مکمل ہو جائے گا   
وجہ: (١) سعی واجب ہے ۔اس لئے اس کے چھوڑنے سے دم واجب ہوگا، اس اثر میں ہے ۔عن ابن عباس انہ قال من نسی شیئا من نسکہ أو ترکہ فلیھرق دما ( دار قطنی کتاب الحج ، ج ثانی ،ص ٢١٥، نمبر ٢٥١٢ ٢٥١٤ موطا امام مالک ، باب ما یفعل من نسی من نسکہ شیئا ص ٤٥٠ سنن للبیھقی ،باب من ترک شیئا من الرمی حتی یذھب ایام منی، ج خامس ،ص ٢٤٨، نمبر ٩٦٨٨)  اس اثر میں ہے کہ کوئی نسک چھوڑ دے تو اس پر دم ہے ۔ (٢) اس اثر میں بھی ہے ۔ عن الحسن فی الرجل یترک الصفا و المروة قال علیہ دم ۔ ( مصنف ابن ابی شیبة ، باب فی الرجل یترک الصفا و المروة ما علیہ ، ج ثالث ، ص ٢٦٩، نمبر ١٤٢٠٠) اس اثر میں ہے کہ صفا مروہ کی سعی چھوڑ دے تو اس پر دم ہے ، اور صفا مروہ کی سعی واجب ہے ، جس سے قاعدہ یہ نکلا کہ واجب چھوڑ دے یا اس کے اکثر کو چھوڑ دے تو اس پر دم لازم ہے ۔ 
صفا مروہ کی سعی واجب ہے اس کی دلیل یہ ہے ۔ (١)  ان الصفا و المروة من شعائر اللہ فمن حج ا البیت أو اعتمر فلا جناح علیہ ان یطوف بھما ۔ ( آیت ١٥٨، سورة البقرة  ٢)  اس آیت میں ہے کہ صفا اور مروہ اللہ کے شعائر میں سے ہیں اس لئے اس کی سعی کر نا واجب ہو گا ۔  (٢) اس اثر میں بھی ہے ۔  وسألنا جابر بن عبد اللہ  فقال لا یقربنھا حتی یطوف بین الصفا و المروة ۔( بخاری شریف ، باب ما جاء فی السعی بین الصفا و المروة ، ص ٢٦٧،نمبر ١٦٤٦) اس اثر میںہے کہ صفا مروہ کی سعی کئے بغیر بیوی حلال نہیں ہو گی اس سے بھی سعی کا وجوب ثابت ہو تا ہے ۔  

Flag Counter