Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

487 - 689
علیہ لارتفاع النقصان(١٣٠٤)وان رجع الیٰ اہلہ قبل ان یعیدفعلیہ دم)   ١   لترک الطہارة فیہ(١٣٠٥)ولایؤمربالعود)  ١   لوقوع التحلل باداء الرکن اذالنقصان یسیر (١٣٠٦) ولیس علیہ فی السعی شیٔ )  ١   لانہ اتی بہ علی اثرطواف معتد بہ (١٣٠٧)وکذا اذا اعاد الطواف ولم یعد السعی)

اور سعی اس کے تابع ہے اس لئے سعی کو طواف کے بعد ہو نا چاہئے اس لئے ترتیب باقی رکھنے کے لئے صفا مروہ کے درمیان کی سعی کو بھی لوٹائے ، اور جب دو نوں کو لوٹا دیا تو نقصان کے اٹھ جانے کی وجہ سے اس پر کچھ لازم نہیں ہے ۔ 
ترجمہ:   (١٣٠٤) اور اگر طواف لوٹانے سے پہلے وطن واپس آگیا تو اس پر دم ہے ۔  
ترجمہ:    ١  اس میں طہارت چھوڑنے کی وجہ سے ۔ 
تشریح :  عمرے کے طواف کو حدث کی حالت میں کیا تھا جس کی وجہ سے فرض میں کمی رہی ، اور لوٹانے سے پہلے وطن آگیا تو اس پر دم ہے  ۔ 
ترجمہ :  (١٣٠٥)  اور مکہ مکرمہ لوٹنے کا حکم نہیں دیا جائے گا ۔
ترجمہ:     ١  رکن ادا کر کے حلال ہو نے کی وجہ سے ، اور اس لئے کہ نقصان تھوڑا سا ہے ۔ 
تشریح : آدمی وطن چلا گیاتو واپس مکہ مکرمہ آنے کا اور طواف اور سعی کر نے کا حکم نہیںدیا جائے گا ، اس کی دو جہ ہیں ]١[ ایک تو یہ کہ طواف اور سعی کر کے حلال ہو چکا ہے اور وطن بھی جا چکا ہے ۔ ]٢[ اور دوسری وجہ یہ ہے کہ حدث کی حالت میںطواف کیا ہے اس لئے نقصان ہلکا ہے ، اس لئے بکری سے کام چل جائے گا ، واپس آنے کا حکم نہیں دیا جائے گا ۔ 
ترجمہ:   (١٣٠٦)  اور اس پر سعی کے بارے میںکچھ نہیں ہے ۔
ترجمہ:    ١  اس لئے جس طواف کا اعتبار ہے اس کے بعد سعی کی ہے ۔ 
تشریح : سعی پر کچھ نہیں ہے ، کیونکہ اس سے پہلے عمرے کا طواف کر چکا ہے ، اور چونکہ حدث کی حالت میں کیا ہے ، جنابت کی حالت میں نہیں کیا ہے اس لئے اس طواف کا اعتبار ہے ، تو گو یا کہ اعتبار شدہ طواف کے بعد سعی کی ہے تو طواف اور سعی کے درمیان ترتیب بھی باقی رہی اس لئے اس سعی پر کچھ نہیں ہے۔ 
لغت :  سعی : صفا اور مروہ کے درمیان چلنے کو بھی سعی کہتے ہیں ، اور اس چلنے کے درمیان جو دوڑتے ہیں اس  دوڑنے کو بھی سعی کہتے ہیں ، یہاں صفا اور مروہ کے درمیان سات مرتبہ چکر لگا نے کا نام سعی ہے ،   
ترجمہ:   (١٣٠٧) ایسے ہی اگر طواف کولوٹا یا اور سعی کو نہیںلوٹا یا ]تو سعی پر کچھ لازم نہیں ہے [ 

Flag Counter