Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

485 - 689
٣   وفی الوجہ الثانی ینقل طواف الصدرالی طواف الزیارةلانہ مستحق الاعادة فیصیرتار کالطواف الصدرموخِّرًالطوافہ الزیارةعن ایام النحرفیجب الدم بترک الصدر بالاتفاق وبتاخیر الاٰخر علی الخلاف ٤  الا انہ یؤمرباعادة طواف الصدر مادام بمکة ولایؤمر بعدالرجوع علی مابینا  

تشریح :  پہلی شکل سے مراد یہ ہے کہ طواف زیارت حدث کی حالت میں کیا ہو ، اور طواف صدر ایام تشریق کے آخیر میں کیا ہو، تو طواف صدر واجب ہے ، اور طواف زیارت کو حدث کی حالت میں کیا ہو تو اس کا لوٹانا مستحب ہے ،اس لئے طواف صدر طواف زیارت نہیں بنے گا ۔کیونکہ واجب کام مستحب کی جگہ پر کیسے آئے !
ترجمہ :  ٣  اور دوسری شکل کی وجہ یہ ہے کہ طواف صدر طواف زیارت کی طرف منتقل ہو جائے گا ، اس لئے کہ لوٹانے کے مستحق ہے ، اس لئے طواف صدر کو چھوڑنے والا بن گیا ، اور طواف زیارت کو ایام نحر سے مؤخر کر نے والا ہو گیا ، اس لئے طواف صدر کے چھوڑنے پر بالاتفاق دم لازم ہو گا ، اور طواف زیارت کو مؤخر کر نے کی وجہ سے اختلاف ہے ۔ 
تشریح :  دوسری شکل سے مراد یہ ہے کہ طوف زیارت جنبی ہو کر کیا ہو ، اور طواف صدر تیرہویں ذی الحجہ کو کیا ہو ، تو چونکہ طواف زیارت جنبی ہو کر کیا ہے اس لئے اس طواف کا اعتبار نہیںہے ، اس لئے گو یا کہ طواف زیارت کیا ہی نہیں اس لئے طواف صدر طواف زیارت بن جائے گا ، کیونکہ طواف صدر واجب ہے اور طواف زیارت فرض ہے ،اس کے بغیر حج ہی نہیں ہو گا ، اس لئے شریعت نے مہربا نی کر تے ہوئے یہ کیا کہ بعد میں جو طواف صدر کیا اس کوطواف زیارت بنا دیا ، اس لئے طواف صدر گو یا کہ نہیں کیا ، اس لئے ایک دم طواف صدر چھوڑنے کا لازم ہو ا ، اور یہ دم امام ابو حنیفہ  کے یہاں بھی ہے اور صاحبین  کے یہاں بھی ہے کیونکہ طواف صدر کے چھوڑنے کا دم ہے ۔ دوسری بات یہ ہے کہ طواف صدر کو ایام نحر یعنی بارہویں ذی الحجہ کے ختم ہو نے کے بعد کیا ہے ،اور طواف زیارت کا وقت بارہویں تک ہی ہے اس لئے امام ابو حنیفہ  کے یہاں دوسرا دم طواف زیارت کے مؤخر کر نے کا بھی لازم ہو گا، تو گویا کہ امام اعظم کے نزدیک دو دم ہو گیا ۔ اور صاحبین  کے یہاں طواف زیارت مؤخر کر نے پر دم لازم نہیں ہے، اس لئے صرف طواف صدر کے چھوڑنے کا ایک دم لازم ہوا ۔
ترجمہ  : ٤  مگر جب تک مکہ مکرمہ میںموجود ہو تو طواف صدر کے لوٹانے کا حکم دیا جائے گا ، اور وطن واپس ہو جانے کے بعد واپس لوٹنے کا حکم نہیں دیا جائے گا ، جیسا کہ پہلے دلیل بیان ہوچکی ہے ۔ 
تشریح :  جنابت کی وجہ سے طواف صدر تو طواف زیارت بن گیا اس لئے گو یا کہ طواف صدر چھوٹ گیا ، جو واجب ہے ، اس لئے جب تک مکہ مکرمہ میںہو تو یہ حکم دیا جائے گا کہ طواف صدر لو ٹا لے ، اس صورت میں دم ساقط ہو جائے گا ، اور اگر بغیر طواف کئے وطن چلا گیا تو اب واپس مکہ مکرمہ آنے کا حکم نہیں دیا جائے گا ، بس بکری بھیج دے یہ افضل ہے ، کیونکہ صرف واجب چھوٹا ہے اور اس میں 

Flag Counter