Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

484 - 689
٢   لان فی الوجہ الاول لم ینقل طواف الصدر الی طواف الزیارة لانہ واجب واعادةُ طواف الزیارة بسبب الحدث غیر واجب وانما ہو مستحب فلا ینقل الیہ

مسئلہ یہ ہے کہ طواف زیارت بغیر وضو کے کیا ، اور طواف وداع ایام تشریق کے آخیر میں] یعنی تیرہویں ذی الحجہ کو[ کیاتو اس پر ایک دم لازم ہو گا ، اس کی وجہ یہ ہے کہ طواف زیارت بغیر وضو کے کیا اس لئے اس میں تھوڑا سانقص رہ گیا اس لئے دم لازم ہو گا ، اور طواف صدرجو واجب ہے وہ طواف زیارت نہیں بنے گا اس کی وجہ یہ ہے کہ طواف زیارت میں اتنی کمی نہیں ہے کہ اس کو دوبارہ لوٹانا واجب ہو ، صرف لو ٹا مستحب ہے ۔اس لئے طواف وداع اپنی جگہ پر رہا اور طواف زیارت کو حدث کی حالت میں ادا کیا اس لئے اس کا دم لازم ہو گا ۔
۔اور اگر طواف زیارت کو جنبی ہو کر ادا کیا ، اور طواف وداع کو تیرہویں تاریخ کو ادا کیا تو چونکہ فرض طواف جنبی ہو کر ادا کیا ہے اس لئے گو یا کہ اس کو ادا کیا ہی نہیں اس لئے اس کے بعد جو طواف وداع تیرہویں کو ادا کیا ہے وہ منتقل ہو کر طواف زیارت بن جائے گا ، کیونکہ یہ واجب ہے اور طواف زیارت فرض ہے اس لئے واجب کی نیت کا اعتبار نہیں کیا جائے گا اور طواف زیارت بن جائے گا ، اور یوں سمجھا جائے گا کہ طواف وداع کیا ہی نہیں ۔ اب شکل یہ بنی کہ طواف صدر نہیں کیا ، اس لئے ایک دم اس کے چھوڑنے کا لازم ہو گا ، اور گو یا کہ طواف زیارت ایام نحر سے مؤخر کر کے ایام تشریق کے آخری دن یعنی تیرہویں ذی الحجہ کوکیا ، تو امام ابو حنیفہ  کے نزدیک دوسرا دم طواف زیارت کو مؤخر کر نے کی وجہ سے لازم ہو گا ، اس طرح امام ابو حنیفہ  کے نزدیک دو دم لازم ہو جائیں گے ۔ اور صاحبین  کے نزدیک طواف زیارت کو مؤخر کر نے کی وجہ سے دم نہیں ہے ، اس لئے صرف ایک دم طواف صدر کے چھوڑنے کا لازم ہو گا ۔   
وجہ : (١)  حضرت امام ابو حنیفہ  کی دلیل یہ اثر ہے ۔ عن عباس قال من قدم شیئا من حجہ او اخرہ فلیھرق لذلک دما (مصنف ابن ابی شیبة ،٣٥٣ فی الرجل یحلق قبل ان یذبح ،ج ثالث، ص ٣٤٥، نمبر ١٤٩٥٤) اس اثر سے معلوم ہوا کہ وقت سے مؤخر کیا تو دم لازم ہوگا۔ (٢)  اس اثر میں بھی ہے کہ ایام نحر سے مؤخر کر نے سے دم لازم ہوگا ۔عن عطاء بن رباح أنہ قال من نسی جمرة واحدة أو الجمار کلھا حتی یذھب أیام التشریق فدم واحد یجزیہ ۔ ( سنن بیہقی ، باب من ترک شیئا من الرمی حتی یذھب أیام منی ، ج خامس ، ص ٢٤٨، نمبر ٩٦٨٨) اس اثر میں ہے کہ رمی جمار کو ایام تشریق سے مؤخر کیا تو اس پر دم ہے ، اسی طرح طواف زیارت کو ایام نحر سے مؤخر کیاتو اس پر دم لازم ہو گا ۔ 
ترجمہ:   ٢  اس لئے کہ پہلی شکل میں طواف صدر طواف زیارت میں منتقل نہیں ہو گا ، اس لئے کہ طواف صدر واجب ہے ، اور حدث کی وجہ سے طواف زیات کا لو ٹا نا واجب نہیں ، صرف لوٹانا مستحب ہے ، اس لئے طواف صدر طواف زیارت کی طرف منتقل نہیں ہو گا ۔ 

Flag Counter