Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

482 - 689
٢  والطواف فی جوف الحجان یدور حول الکعبة ویدخل الفَرْجتین اللتین بینہا وبین الحطیم فاذا فعل ذلک فقد دخل نقصًا فی طوافہ فما دام بمکة اعادہ کلہ لیکون مؤدیا للطواف علی الوجہ المشروع (١٣٠٠)وان اعاد علی الحجر خاصة اجزاہ )  ١  لانہ تلافی ماہو المتروک ٢  وہو ان یاخذ عن یمینہ خارج الحجر حتی ینتہی الیٰ اٰخرہ ثم یدخل الحجرمن الفرجةویخرج من الجانب الاٰخر ہکذا یفعلہ سبع مرات 

ترجمہ:   ٢  حجر کے اندر سے طواف کی صورت یہ ہے کہ کعبہ کے ارد گرد گھومے  اور ان دو نوں کشادگی میں گھس جائے جو بیت اللہ اور حطیم کے درمیان میں ہے ، پس جب ایسا کرے تو اس کے طواف میں نقص داخل ہو جائیگا ، پس جب تک مکہ مکرمہ میں رہے تو پورے طواف کو لوٹائے تاکہ مشروع طریقے پر طواف ادا ہو جائے ۔ ] آج کل بیت اللہ کے دروازے کی طرف سے دیوار بنا دی ہے ، اور دوسری طرف سے جانے کا راستہ ہے [
تشریح :حطیم کے اندر سے طواف ہو نے کی صورت یہ بتا رہے ہیں کہ کہ بیت اللہ اور حطیم کے درمیان میں جو کشادگی ہے اس میں گھس کر بیت اللہ کے ارد گرد طواف کرے اور حطیم کے طواف کو چھوڑ دے ، تو چونکہ اس صورت میں حطیم کا طواف چھوڑ دیا اس لئے نقص رہ گیا ، اس لئے جب تک مکہ مکرمہ میں مو جود ہو تو تما م طواف کو بیت اللہ اور حطیم سمیت دوبارہ لوٹالے تاکہ تمام طواف مشروع طریقے پر ادا ہو جائے ۔ 
ترجمہ:   (١٣٠٠)  اور اگرصرف حطیم پر لو ٹا لیا تو بھی کافی ہے ۔ 
ترجمہ:    ١  اس لئے کہ جو چھوٹا ہوا ہے اس کی تلافی کر لی۔
تشریح :  حطیم کوچھوڑ کر طواف کیا تھا جس کی  وجہ سے نقص ہوا تھا ، اب اس کو بیت اللہ اور حطیم دو نوں کے ساتھ طواف کر نا چاہئے تھا ، لیکن صرف حطیم کا طواف کیا تب بھی کا فی ہو جائے گا ، اس لئے کہ جو کچھ چھوٹا تھا اسکی  تلافی کر لی ، اس لئے جائز ہو  جائے گا ۔
 ترجمہ:   ٢  اور اس کی صورت یہ ہے کہ حجر کے باہر سے دائیں جانب سے شروع کرے اور آخری تک جائے  پھر کشادگی سے حجر میں داخل ہو اور دوسری جانب سے نکل جائے ، اسی طرح سات مرتبہ کرے ۔
تشریح :  صرف حطیم کے طواف کر نے کا طریقہ یہ ہے کہ حطیم کے باہر سے دائیں جانب سے شروع کرے اور حطیم کو گھوم کر دوسری جانب آئے ،پھر حطیم اور بیت اللہ کے درمیان جو کشادگی ہے اس میں داخل ہو اور دوسری جانب سے نکل جائے ، یہ صرف حطیم کا چکر ہوا ، اس طرح سات چکر لگائے تو سات شوط ہو جائے گا ، اور نقص پورا کر نے کے لئے کافی ہو جائے گا ۔  
 
Flag Counter