Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

481 - 689
کرے۔ (٤) اس طواف کو دو بارہ لوٹائے اس کے لئے یہ اثر ہے ۔ عن الحسن فی رجل طاف الطواف الواجب فجعل یجتاز فی الحجر قال : یعید الطواف ، فان کان حل و غشی النساء أھرق لذالک دما ۔  ( مصنف ابن ابی شیبة، باب ١٨٩ فی الرجل یطوف بالبیت فیکون من طوافہ دخولافی الحجر ،ج ثالث ،ص٢٤٣، نمبر١٣٩٣٩) اس اثر میں ہے کہ حطیم کے اندر سے واجب طواف کیا تو اس طواف کو دو بارہ لوٹا ئے ۔
لغت :  حجر :کا ترجمہ ہے رو کا ہوا ، وہ بیت اللہ سے الگ ہے ۔ اس کا دوسرا نام حطیم ہے ، حطیم : حطم سے مشتق ہے ، ٹوٹا ہوا ، چونکہ وہ بیت اللہ سے الگ ہے گو یا کہ ٹوٹا ہوا ہے اس لئے اس کو حطیم کہتے ہیں ، ابھی حطیم کے ایک طرف چھوٹی سی دیوار ہے اور دوسری طرف کھلا ہوا ہے۔

(حطیم اور حجر کو سمجھنے کے لئے یہ نقشہ دیکھیں)  

Flag Counter