Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

479 - 689
(١٢٩٦) ومن ترک طواف الصدراواربعة اشواط منہ فعلیہ شاة )  ١  لانہ ترک الواجب اوالاکثرمنہ (١٢٩٧)وما دام بمکة یؤمر بالاعادة )  ١  اقامة للواجب فی وقتہ  (١٢٩٨)ومن ترک ثلثة اشواط من طواف الصدر فعلیہ الصدقة)

النساء اھدی بدنة (سنن للبیہقی، باب التحلل بالطواف اذا کان قد سعی عقیب طواف القدوم ،ج خامس، ص ٢٣٨، نمبر ٩٦٥٠) اس اثر سے معلوم ہوا کہ طواف زیارت نہ کیا ہوتو ہمیشہ باقی رہے گا اور اس درمیان بیوی سے صحبت کی تو اونٹ کا دم دینا ہوگا۔ 
ترجمہ:   (١٢٩٦) اگر طواف صدر چھوڑ دیا یا اس کے چار شوط چھوڑ دیئے تو اس پر بکری لازم ہے۔ 
 ترجمہ:    ١  اس لئے کو پورے واجب کو چھوڑ دیا یا اسکے اکثر کو چھوڑ دیا ۔
تشریح : پورے طواف صدر کو چھوڑ دیا ، یا اس کے چار شوط چھوڑ دے تو گویا کہ پورا طواف صدر چھوڑ دیا ۔اور طواف صدر واجب ہے اس لئے اس کے چھوڑنے سے بکری لازم ہوگی۔  
وجہ:  بکری لازم ہونے کی وجہ یہ اثر ہے۔عن ابن عباس انہ قال من نسی شیئا من نسکہ أو ترکہ فلیھرق دما ( دار قطنی کتاب الحج ، ج ثانی ،ص ٢١٥، نمبر ٢٥١٢ ٢٥١٤ موطا امام مالک ، باب ما یفعل من نسی من نسکہ شیئا ص ٤٥٠ سنن للبیھقی ،باب من ترک شیئا من الرمی حتی یذھب ایام منی، ج خامس ،ص ٢٤٨، نمبر ٩٦٨٨)  اس اثر میں ہے کہ کوئی  واجب نسک چھوٹ جائے تو اس پر دم ہے (٢) اس اثر میں ہے کہ واجب چھوڑ دے تو دم واجب ہے عن الحسن فی الرجل یترک الصفا و المروة قال علیہ دم ۔ ( مصنف ابن ابی شیبة ، باب فی الرجل یترک الصفا و المروة ما علیہ ، ج ثالث ، ص ٢٦٩، نمبر ١٤٢٠٠) اس اثر میں ہے کہ صفا مروہ کی سعی چھوڑ دے تو اس پر دم ہے ، اور صفا مروہ کی سعی واجب ہے ، جس سے قاعدہ یہ نکلا کہ واجب چھوڑ دے یا اس کے اکثر کو چھوڑ دے تو اس پر دم لازم ہے ۔ 
ترجمہ :  ( ١٢٩٧)  اور جب تک مکہ مکرمہ میں مو جود ہو تو اس کو لوٹانے کا حکم دیا جائے گا ۔ 
ترجمہ:    ١  اپنے وقت میں واجب کو قائم کر نے کے لئے ۔ 
تشریح :  طواف وداع واجب ہے ، اور اس کو چھوڑ دیا ہے ، یا اسکے اکثر کو چھوڑ دیا ہے اس لئے جب تک مکہ مکرمہ میں مو جود ہو تو یہی حکم دیا جائے گا کہ طواف صدر کو دو بارہ کر لے تاکہ اپنے وقت میں صحیح طور پر واجب ادا ہو جائے ۔
ترجمہ:   (١٢٩٨) کسی نے طواف صدر کا تین شوط چھوڑ دیا تو اس پر صدقہ ہے ۔ 
تشریح :  طواف صدر واجب ہے ، لیکن اس کا اکثر کر لیا تو گو یا کہ طواف صدر کر لیا ، اب کم باقی ہے تو کچھ نہ کچھ کمی باقی ہے ، اس لئے اس کمی کو پورا کر نیکے لئے صدقہ دے ۔ 
 
Flag Counter