Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

477 - 689
(١٢٩١)ومن طاف طواف الصدرمحدثافعلیہ صدقة)   ١   لانہ دون طواف الزیارةوان کان واجبافلابدمن اظہارالتفاوت ٢  وعن ابی حنیفة انہ تجب شاة الاان الاول اصح(١٢٩٢) ولوطاف جنبا فعلیہ شاة) 
 ١  لانہ نقص کثیرثم ہودون طواف الزیارةفیکتفی بالشاة(١٢٩٣)ومن ترک منطواف الزیارة ثلثة 

حدیث کے اشارے سے معلوم ہوتا ہے کہ طواف کے لئے واپس آنا چا ہئے ۔ عن عائشة  ان صفیة بنت حیی زوج النبی  ۖ حاضت فذکرت ذالک لرسول اللہ فقال أحابستنا ھی ؟ قالوا انھا قد افاضت ، قال فلا اذا ۔ ( بخاری شریف ، باب اذا حاضت المرأة بعد ما أفاضت ، ص ٢٨٣، نمبر ١٧٥٧) اس حدیث میں ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ طواف زیارت نہیں کی تو حضرت صفیہ کی وجہ سے ہمیں رکنا پڑے گا ، اس کے اشارے سے معلوم ہوا کہ طواف زیارت نہ کیا ہو تو طواف زیارت کے لئے رکنا پڑے گا ، اور وطن چلا گیا ہو تو واہاں سے آنا ہو گا ۔(٤) طواف زیارت فرض ہے اس کی دلیل یہ آیت گزر چکی ہے ۔ و لیوفوا نذورھم و لیطوفوا بالبیت العتیق ۔ ( آیت ٢٩، سورة الحج  ٢٢) اس آیت میں ہے کہ بیت اللہ کا طواف کر نا چاہئے ، اس آیت سے طواف زیارت فرض ہے ۔ 
ترجمہ:   (١٢٩١)جس نے طواف وداع حدث کی حالت میں کیا اس پر صدقہ ہے ۔
ترجمہ :    ١  اس لئے کہ یہ طواف زیارت سے کم درجہ ہے ، اگر چہ یہ واجب ہے لیکن تفاوت کا اظہار ضروری ہے ۔ 
تشریح :  طواف صدر جسکو طواف وداع بھی کہتے ہیںیہ واجب ہے ، تا ہم اس کی  حیثیت طواف زیارت سے کم ہے اسلئے کہ وہ فرض ہے ، اس لئے دو نوں کے درمیان تفاوت ظاہر کر نے کے لئے طواف صدر کو حدث کی حالت میں کر نے پر صدقہ لازم ہو گا ۔ 
لغت:  طواف صدر  :  طواف وداع جو آخری وقت میں کیا جاتا ہے ،اس کو طواف صدر بھی کہتے ہیں۔
ترجمہ:   ٢  امام ابو حنیفہ  سے ایک روایت یہ ہے کہ بکری واجب ہو گی ، مگر یہ کہ پہلی روایت زیادہ صحیح ہے ۔ 
تشریح :  امام ابو حنیفہ  کی ایک روایت یہ بھی ہے کہ طواف صدر حدث کی حالت میں کیا ہو تو بکری لازم ہو گی ، لیکن پہلی روایت زیادہ صحیح ہے۔
ترجمہ:   (١٢٩٢)  اور اگر طواف صدر جنابت کی حالت میں کیا تو اس پر بکری ہے۔  
ترجمہ :   ١  اس لئے کہ نقص زیادہ ہے، اور یہ طواف زیارت سے کم ہے اس لئے بکری پر اکتفا کیا جائے گا ۔ 
تشریح :  اگر طواف وداع جنابت کی حالت میں کیا تو کافی نقص رہ گیا اس لئے اسکی تلافی کے لئے بکری لازم ہو گی ، کیونکہ یہ طواف زیارت سے کم ہے ، اور طواف زیارت میںبدنہ لازم ہو تا ہے تو اس میں بکری لازم ہو گی ۔
ترجمہ:   (١٢٩٣)  اگر طواف زیارت میں سے تین شوط یا اس سے کم چھوڑ دیا تو اس پر بکری ہے۔

Flag Counter