Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

476 - 689
وطاف جاز وان بعث بالشاة فہوافضل )   ١   لانہ خفّ معنی النقصان وفیہ نفع للفقراء (١٢٩٠) ولو لم یطف طواف الزیارة اصلا حتی رجع الی اہلہ فعلیہ ان یعود بذلک الاحرام )  ١  لانعدام التحلّل منہ وہومحرم عن النساء ابداحتی یطوف

ترجمہ :   ١  اس لئے کہ نقصان کا معنی ہلکا ہے ، اور اس میں فقراء کا نفع ہے ۔ 
تشریح :  طواف زیارت حدث کی حالت میں کیا تھا ، اور اپنا وطن چلا گیا ، پس اگر مکہ واپس آئے اور طواف لوٹائے تو بھی جائز ہے ، لیکن اگر مکہ مکرمہ نہ آئے صرف بکری بھیج دے تو یہ افضل ہے ، اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں نقصان ہلکا ہے ، اور بکری بھیجنے میں فقرا ء کا فائدہ ہے اس لئے بکری بھیجے یہ افضل ہے ۔  
وجہ : (١)  اس اثر میں ہے ۔عن الحسن فی رجل طاف الطواف الواجب فجعل یجتاز فی الحجر قال : یعید الطواف ، فان کان حل و غشی النساء أھرق لذالک دما ۔  ( مصنف ابن ابی شیبة، باب ١٨٩ فی الرجل یطوف بالبیت فیکون من طوافہ دخولافی الحجر ،ج ثالث ،ص٢٤٣، نمبر١٣٩٣٩) اس اثر میں ہے کہ اگر حلال ہو گیا اور بیوی سے جماع کر لیا تو دم دے ۔ یہاں واجب چھوڑ کر  وطن جا  چکا ہے اس لئے دم دینا بہتر ہے ۔ 
 ترجمہ:   ( ١٢٩٠) اگر طواف زیارت بالکل نہیں کیا  یہاں تک کہ وطن واپس ہو گیا تو اس پر لازم ہے کہ اسی احرام کے ساتھ مکہ مکرمہ لوٹے ۔  
ترجمہ :    ١  احرام سے حلال نہ ہو نے کی وجہ سے ، اور وہ عورتوں سے ہمیشہ محرم ہے یہاں تک کہ طواف کرے ۔ 
تشریح : اگر طواف زیارت جو فرض ہے بالکل کیا ہی نہیں اور اپنا وطن واپس ہو گیا ، اس پر لازم ہے کہ اسی احرام کے ساتھ واپس مکہ مکرمہ واپس آئے اور طواف زیارت کرے ۔ 
وجہ :  (١) اس کی وجہ یہ ہے کہ حج کے تین فرضوں میں سے ایک اہم فرض کو چھوڑ دیا ہے ، اور حلق کرانے کے بعد اگر چہ اس کے لئے خوشبو ، اور سلا ہوا کپڑا وغیرہ حلال ہو چکے ہیں ، لیکن ابھی تک عورت حلال نہیں ہوئی ہے ، اور طواف زیارت کر نے تک اسکے لئے بیوی حلال نہیں ہے اس لئے اسکے لئے ضروری ہے کہ مکہ مکرمہ واپس آئے ۔ (٢) اس اثر میں اس کا ثبوت ہے ۔حدثنا ابی الزناد عن الفقہاء الذین ینتھی الی قومھم من اھل المدینة کانوا یقولون من نسی ان یفیض حتی رجع الی بلادہ فھو حرام حین یذکر حتی یرجع الی البیت فیطوف بہ،فان اصاب النساء اھدی بدنة (سنن للبیہقی، باب التحلل بالطواف اذا کان قد سعی عقیب طواف القدوم ،ج خامس، ص ٢٣٨، نمبر ٩٦٥٠) اس اثر سے معلوم ہوا کہ طواف زیارت نہ کیا ہوتو ہمیشہ محرم باقی رہے گا ، اور بیوی بھی اس کے لئے حلال نہیں ہے ، اس  لئے اس کو واپس آکر طواف زیارت کر نا چاہئے ۔ (٣) اس 

Flag Counter