Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

475 - 689
بالتاخیر علی ماعرف من مذہبہ (١٢٨٧) ولو رجع الی اہلہ وقد طافہ جنباعلیہ ان یعود )  ١   لان النقص کثیرفیؤمربالعوداستدراکالہ ویعود باحرامٍ جدید (١٢٨٨)وان لم یَعُدْ وبعث بدنة اجزاہ)
   ١  لما بیناانہ جابرلہ الا ان الافضل ہو العود (١٢٨٩) ولو رجع الی اہلہ وقد طافہ محدثا ان عاد 

ابو حنیفہ  کا مذہب پہلے گزر چکا ہے کہ ایام نحر کے بعد طواف زیارت کیا تو اس تا خیر کی وجہ سے دم لازم ہو گا ۔ جنابت کی وجہ سے دم لازم نہیں ہو گا کیونکہ طواف لوٹا لیا ہے ۔       
ترجمہ :  ( ١٢٨٧) اور اگر اپنے گھر کی طرف واپس آگیا ، اور طواف زیارت جنبی ہو کر کیا ہو تو اس پر ہے کہ واپس لوٹے ۔  
ترجمہ :   ١  اس لئے کہ نقص بہت ہے اس کی تلافی کر نے کے لئے لوٹنے کا حکم دیا جائے گا ، اور نئے احرام کے ساتھ لوٹے گا ۔ 
تشریح :  طواف زیارت جنبی ہو کر کیا تھا اور اس کو لو ٹا یا بھی نہیںکہ وطن واپس ہو گیا تو اس کو حکم دیا جائے گا کہ مکہ مکرمہ واپس آکر طواف لوٹائے۔
 وجہ : (١)  اس کی وجہ یہ ہے کہ نقصان بڑا ہے جنبی ہو کر طواف زیارت کیا ہے اس لئے اس کی تلافی کے لئے مکہ واپس آکر طواف لوٹانے کا حکم دیا جائے گا ، پس اگر میقات سے گزر نا ہوا تو نیا احرام باندھ کر مکہ مکرمہ واپس آئے اور طواف زیارت کو لوٹائے (٢) اس اثر میں اس کا ثبوت ہے ۔حدثنا ابی الزناد عن الفقہاء الذین ینتھی الی قومھم من اھل المدینة کانوا یقولون من نسی ان یفیض حتی رجع الی بلادہ فھو حرام حین یذکر حتی یرجع الی البیت فیطوف بہ،فان اصاب النساء اھدی بدنة (سنن للبیہقی، باب التحلل بالطواف اذا کان قد سعی عقیب طواف القدوم ،ج خامس، ص ٢٣٨، نمبر ٩٦٥٠) اس اثر سے معلوم ہوا کہ طواف زیارت نہ کیا ہوتو ہمیشہ محرم باقی رہے گا اور اس درمیان بیوی سے صحبت کی تو اونٹ کا دم دینا ہوگا۔اور اس نے چونکہ جنبی کی حالت میں طواف کیا ہے تو گویا کہ اس نے طواف کیا ہی نہیں اس لئے اس کو دو بارہ آنا چاہئے ۔ 
ترجمہ:   ( ١٢٨٨) اور اگر واپس نہیں آیا اور بدنہ بھیج دیا تب بھی کا فی ہے ۔ 
ترجمہ :   ١  اس لئے کہ پہلے بیان کیا جا چکا ہے کہ بدنہ تلافی کے لئے ہے ، مگر افضل یہ ہے کہ واپس لوٹے ۔ 
تشریح :   جنبی ہو کر طواف زیارت کیا اس لئے مکہ واپس آنا چاہئے تھا ، لیکن واپس نہیں آیا اور جرم کے بدلے میں بدنہ بھیج دیا تب بھی کا فی ہے ، کیونکہ جنبی ہو کر طواف زیارت کر نے پر بدنہ ہی لازم تھا ، اور اس نے بدنہ بھیج دیا اس لئے تلافی ہو گئی اور طواف تو پہلے ہی کر چکا ہے ، البتہ بہتر یہ تھا کہ خود واپس آکر طواف لو ٹا تا ۔ 
ترجمہ:   ( ١٢٨٩) اگر اپنے اہل کی طرف لوٹ گیا اور حال یہ ہے کہ طواف زیارت محدث ہو کر کیا تھا ، اگر واپس آئے اور طواف لوٹائے تو جائز ہے ، اور اگر بکری بھیج دی تو افضل ہے ۔ 

Flag Counter