Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

474 - 689
  ١   وفی بعض النسخ وعلیہ ان یعیدوا لاصح ان یومر بالاعادة فی الحدیث استحبابا وفی الجنابة ایجابالفحش النقصان بسبب الجنابة وقصورہ بسبب الحدث  ٢    ثم اذااعادہ وقدطافہ محدثالاذبح علیہ وان اعادہ بعد ایام النحر لان بعد الاعادة لا تبقی الاشبہةُ النقصان ٣  وان اعادہ وقد طافہ جنبا فی ایام النحرفلا شٔ علیہ لانہ اعادہ فی وقتہ وان اعادہ بعد ایام النحر لزمہ الدم عندابی حنیفة  

حالت میں کر لے ، اگر اس نے دو بارہ طواف کر لیا تو اس پر جو صدقہ یا دم لازم ہوا تھا وہ لازم نہیںہو گا ، ساقط ہو جائے گا ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جس نقصان کی وجہ سے صدقہ یا دم لازم تھا  اس نقصان کو پورا کر دیا اس لئے اب جر مانہ لازم نہیں ہو گا ۔ 
ترجمہ   ١  اور بعض نسخے میں ہے کہ اس پر ضروری ہے کہ لوٹائے ۔ اور صحیح بات یہ ہے کہ حدث کی صورت میں استحبابی طورپر لوٹانے کا حکم دیا جائے گا ، اور جنابت کی صورت میں و جوبی طور پر حکم دیا جائے گا ، جنابت کے سبب سے نقصان زیادہ ہو نے کی وجہ سے ، اور حدث کے سبب سے نقصان کے کم ہو نے کی وجہ سے ۔ 
تشریح :  بعض نسخے میں ہے کہ طواف لو ٹا نا واجب ہے ، اس کا مطلب بتا تے ہیں کہ صحیح بات یہ ہے کہ حدث کی حالت میں طواف کیا ہے تو  اس کا لوٹا نا مستحب ہے کیونکہ ، نقصان کم ہے ، اور اگر جنابت کی حالت میں طواف کیا ہے تو لوٹا نا واجب ہے ، کیونکہ نقصان بہت زیادہ ہے۔ 
 ترجمہ :  ٢  پس جبکہ طواف کر لیا ، اور حال یہ ہے کہ طواف محد ث ہو کر کیا تو اس پر ذبح نہیں ہے ، اگر چہ ایام نحر کے بعد لوٹا یا ہو ، اس لئے کہ لوٹانے کے بعد نہیں باقی رہا مگر نقصان کا شبہ ۔
تشریح :  طواف زیارت حدث کی حالت میں کیا تھا اور اس کو دوبارہ لوٹا لیا تو چا ہے ذی الحجہ کے بارہویں تاریخ کے بعد طواف کیا پھر بھی اس سے ذبح ساقط ہو گیا اب اس پر دم نہیں ہے ، اس کی وجہ یہ ہے کہ حدث کی حالت میں طواف کر نے کی وجہ سے پہلے بھی نقصان کم تھا ، اب اس کو لوٹا لیا تو اب جرم اور بھی کم ہو گیا اس لئے ذبح ساقط ہو گیا ، اس لئے صرف نقصان کا شبہ باقی رہ گیا، اس لئے دم ساقط ہو جائے گا ۔ 
ترجمہ:   ٣  اگر طواف ایام نحر میں واپس لوٹا یا اور حال یہ ہے کہ طواف زیارت جنبی ہو کر کیا تھا ، تو اس پر کچھ نہیں ہے اس لئے کہ اپنے وقت میں واپس کیا ہے ، اور اگر ایام نحر کے بعد لو ٹایا تو امام ابو حنیفہ  کے نزدیک تاخیر کر نے کی وجہ سے دم لازم ہو گا ، جیسا کہ انکا مذہب پہلے معلوم ہو چکا ہے ۔ 
تشریح : اگر طواف زیارت جنابت کی حالت میں کیا تھا اور اس کو ایام نحر یعنی بارہویں تاریخ سے پہلے پہلے لو ٹا لیا تو اس پر نہ دم لازم ہو گا اور نہ صدقہ لازم ہو گا ، اس کی وجہ یہ ہے کہ ایام نحر جو طواف زیارت کا دن تھا اس میں لو ٹا لیا ۔ اور اگر ایام نحر کے بعد لوٹا یا تو امام 

Flag Counter