Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

473 - 689
 ١   کذا روی عن ابن عباس ٢  ولان الجنابة اغلظ من الحدث فیجبُ جبر نقصانہا بالبدنة اظہارا للتفاوت (١٢٨٥)وکذا اذا طاف اکثرہ جنبا او محدثا)   ١  لان اکثر الشٔ لہ حکم کلہ (١٢٨٦)والافضل ان یعیدالطواف مادام بمکةولاذبح علیہ) 

٤٥٠ سنن للبیھقی ،باب من ترک شیئا من الرمی حتی یذھب ایام منی، ج خامس ،ص ٢٤٨، نمبر ٩٦٨٨)  اس اثر میں ہے کہ کوئی چیز چھوٹ جائے تو اس پر دم ہے ۔(٢) اور جنابت کی حالت میں یا حیض کی حالت میں طواف کر نا ہی نہیں چاہئے اس کے لئے یہ حدیث ہے ۔ عن عائشة انھا قالت قدمت مکة وانا حائض ولم اطف بالبیت ولا بین الصفا والمروة قالت فشکوت ذلک الی رسول اللہ فقال افعلی کما یفعل الحاج غیر ان لا تطوفی بالبیت حتی تطھری (بخاری شریف، باب تقضی الحائض المناسک کلھا الا الطواف بالبیت ص ٢٢٣ نمبر ١٦٥٠ مسلم شریف ، باب بیان وجوہ الاحرام و انہ یجوز افراد الحج و التمتع و القران ، ص ٥٠٧، نمبر ١٢١١ ٢٩١٨)  اس حدیث میں ہے کہ پاکی کے بغیر طواف جائز نہیں ۔ 
ترجمہ:   ١  ایسے ہی ابن عباس  سے روایت ہے ۔ 
تشریح :  حضرت ابن عباس  کا یہ قول نہیں مل پا یا ۔ 
ترجمہ:   ٢  اور اس لئے کہ جنابت حدث سے زیادہ غلیظ ہے اس لئے اس کے نقصان کو پورا کر نے کے لئے بدنہ واجب کیا جائے گا فرق کو ظاہر کر نے کے لئے ۔ 
تشریح :  حدث کی حالت میں طواف کر نا برا ہے جس میں بکری لازم کی گئی ، اور جنابت کی حالت میں طواف کر نا اس سے بد تر ہے اس لئے اس کے نقصان کوپورا کر نے کے لئے بدنہ واجب کیا گیا تا کہ حدث اور جنابت میں فرق ہو جائے ۔ 
ترجمہ :  ( ١٢٨٥) ایسے ہی اگر اکثر طواف جنبی کی حالت میں کیا ، یا حدث کی حالت میں کیا ۔ 
 ترجمہ :   ١  اسلئے کہ اکثر شیء کا حکم کل کا حکم ہے ۔
تشریح :  ]١[ اگر اکثر طواف قدوم حدث کی حالت میں کیا تو اس پر صدقہ ہے ۔ ]٢[ اکثر طواف زیارت حدث کی حالت میں کیا تو اس پر بکری لازم ہے ]٣[ اکثر طواف زیارت جنابت کی حالت میں کیا تو اس پر بدنہ لازم ہے ، مثلا سات شوط میں سے چار شوط طواف  حدث کی حالت میں کیا ، یاجنابت کی حالت میں کیا تو اس کو اکثر کہتے ہیں ، اور اکثر کا حکم کل کا حکم ہے ، اس لئے جو دم یا صدقہ کل پر ہے وہی دم یا صدقہ اکثر پر لازم ہو گا ۔  
ترجمہ:   ( ١٢٨٦)  افضل یہ ہے کہ جب تک مکہ مکرمہ رہے تو طواف لو ٹا لے ، اور اس پر ذبح کر نا نہیں ہے ۔ 
تشریح :  طواف قدوم ،یا طواف زیارت حدث کی حالت میں جنابت کی حالت میں کیا تو اس پر یہ ہے کہ اس کو دو بارہ پا کی کی 

Flag Counter