٢ ولا فرق بین ما اذا انزل او لم ینزل ذکرہ فی الاصل ٣ وکذا الجواب فی الجماع فیما دون الفرج ٤ و عن الشافعی انہ یفسد احرامہ فی جمیع ذلک اذا انزل واعتبرہ بالصوم
تشریح : جامع صغیر کی عبارت سے پتا چلتا ہے کہ شہوت سے بیوی کو چھو نے کے بعد انزال ہو تب دم لازم ہو گا ،اور اگر انزال نہ ہو تو دم لازم نہیں ہے ۔ جامع صغیر کی عبارت یہ ہے ۔ محرم نظر الی امرأة بشہوة فأمنی فلیس علیہ شیء ، و ان لمس بشھوة فأمنی فعلیہ دم ۔ ( جامع صغیر ،باب المحرم اذا قلم اظا فیرہ أو حلق شعرہ ، ص ١٥٦) اس عبارت میں ہے کہ شہوت سے چھونے کے بعد انزال ہوا ہو تب دم لازم ہو گا ۔
ترجمہ: ٢ اور کتاب الاصل میں ذکر یہ ہے کہ انزال ہوا ہو یا نہ ہوا ہو اس میںکوئی فرق نہیں ہے ۔
تشریح : امام محمد کی کتاب الاصل کی عبارت سے پتا چلتا ہے کہ شہوت سے بیوی کو چھونے کے بعد انزال ہوا ہو یا نہ ہوا ہو اس میں کوئی فرق نہیں ہے دو نوں صورتوں میں دم لازم ہو گا ۔کتاب الاصل کی عبارت یہ ہے ۔و اللمس و التقبیل من شھوة و الجماع فیما دون الفرج انزل أو لم ینزل لا یفسد الاحرام و لکنہ یوجب الدم و النظر لا یوجب شیئا و ان انزل ۔ ( کتاب الاصل ، باب الجماع ، ج ثانی ، ص ٣٩٥) اس عبارت میں ہے کہ شہوت سے چھونے پرچا ہے انزال ہوا ہو یا نہ ہوا ہو دم لازم ہو گا ۔
ترجمہ: ٣ یہی جواب ہے اگر فرج کے علاوہ میںجماع کیا ہو تو ۔
تشریح : محرم نے فرج کے علاوہ میں جماع کیا تو چا ہے انزال ہوا ہو یا نہ ہوا ہو اس پر دم لازم ہو گا ۔ البتہ اس سے حج فاسد نہیں ہو گا ۔ یہاں فرج سے مراد دبر کے علاوہ ہے ، کیونکہ آگے آرہا ہے کہ دبر میں جماع کیا ہو تو اس کا حج فاسد ہو جائے گا
ترجمہ: ٤ امام شافعی سے روایت ہے کہ ان تمام صورتوں میںاس کا احرام فاسد ہو جائے گا اگر انزال ہوا ہو ،وہ قیاس کرتے ہیں روزے پر
تشریح : صاحب ھدایہ فر ما تے ہیں کہ امام شافعی سے ایک روایت یہ ہے کہ چھونے یا بوسہ لینے سے انزال ہو جائے تو حج فاسد ہو جائے گا، جس طرح روزے کی حالت میں عورت کو شہوت سے چھو لے یا بوسہ لے لے اور اس سے انزال ہو جائے توروزہ ٹوٹ جا تا ہے اسی طرح یہاں بھی احرام ٹوٹ جائے گا ۔ لیکن موسوعہ میں عبارت یہ ہے کہ صرف جماع کامل سے حج فاسد ہو گا ۔ عبارت یہ ہے ۔ و الذی یفسد الحج الذی یوجب الحد من ان یغیب الحشفة ،لا یفسد الحج شیء غیر ذالک من عبث ، و الا تلذذ و ان جاء الماء الدافق فلا شیء ۔ ( مو سوعہ امام شافعی ، باب ما یفسد الحج ، ج خامس ، ص ٤٣٩، نمبر ٦٩٢٠ ) اس عبارت میں ہے کہ صرف شرمگاہ میں جماع کامل کر نے سے حج فاسد ہو گا اس کے علاوہ سے نہیں ۔