Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

24 - 689
(٩١١) قال وینبغی للناس ان یلتمسوا الہلال فی الیوم التاسع والعشرین من شعبان وان رأوہ صاموا وان غم علیہم اکملوا عدة شعبان ثلٰثین یومًاثم صاموا)  ١  لقولہ ۖ  صوموا لرؤیتہ وافطروا لرؤیتہ فان غم علیکم الہلال فاکملوا عدة شعبان ثلٰثین یومًا ٢   ولان الاصل بقاء الشہر فلا ینقل عنہ الا بدلیل ولم یوجد  

ترجمہ: (٩١١) انسان کے لئے مناسب ہے کہ چاند کو انتیسویں شعبان کو تلاش کرے،پس اگر چاند دیکھ لیا تو سب روزہ رکھیں اور اگر لوگوں پر چاند پوشیدہ رہا تو شعبان کے تیس دن پورے کریں اور پھر روزہ رکھیں۔  
ترجمہ:  ١  حضور ۖ کے قول کی وجہ سے کہ چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور چاند دیکھ کر عید کا افطار کرو ، اور اگر تم پر چاند چھپ جا ئے تو شعبان کے تیس دن پورے کرو ۔ 
تشریح:  شعبان کی انتیسویں تاریخ کو چاند تلاش کرنا چاہئے۔اگر نظر آجائے تو روزہ رکھے اور نظر نہ آئے تو شعبان کے تیس دن پورے کرکے روزہ رکھے ۔کیونکہ حدیث میں ہے کہ چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور چاند دیکھ کر عید پڑھو ، اور چاند نظر نہ آئے تو شعبان کے تیس دن پورے کرو ۔
 وجہ: (١) حدیث میں ہے جسکو صاحب ھدایہ نے پیش کی ہے ۔  عن عبد اللہ بن عمران رسول اللہ ۖ قال الشھر تسع و عشرون لیلة فلا تصوموا حتی تروہ فان غم علیکم فاکملوا العدة ثلثین ( بخاری شریف ، باب قول النبی ۖ اذا رایتم الھلال فصوموا واذا رایتموہ فافطروا ،ص ٢٥٦، نمبر ١٩٠٧ مسلم شریف ، باب وجوب صوم رمضان لرویة الہلال ص ٣٤٧ نمبر ١٠٨١ ٢٥١٦) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ چاند دیکھ کر رزہ رکھنا چاہئے اور انتیس کو چاند نظر نہ آئے توتیس پورے کرے۔ سمعت أبا ھریرة یقول : قال النبی ۖ  او قال : قال ابو القاسم ۖ  صومو ا لرؤیتہ و افطروا لرویتہ فان أغمی علیکم فأکملوا عدة شعبان ثلاثین ۔  ( بخاری شریف ، باب قول النبی ۖ اذا رایتم الھلال فصوموا واذا رایتموہ فافطروا ،ص ٢٥٦، نمبر ١٩٠٩ مسلم شریف ، باب وجوب صوم رمضان لرویة الہلال ص ٣٤٧ نمبر ٢٥١٧١٠٨١) اس حدیث میں بھی ہے کہ چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور اگر نظر نہ آئے تو تیس دن پورا کرو ۔۔ غم علیکم  :  چاند چھپ جائے، چاند نظر نہ آئے۔
ترجمہ:٢    ور اس لئے کہ مہینہ کا باقی رہنا اصل ہے اس لئے بغیر دلیل کے اس سے منتقل ہو نا نہیں ہو گا ،اور وہ پا یا نہیں گیا ، اس لئے تیس دن پورے کرو
تشریح :  تیس دن پورے کر نے کی یہ دلیل عقلی ہے ۔ کہ شعبان کا مہینہ ابھی چل رہا ہے ، اور اس کا تیس تک باقی رہنا بھی ہو سکتا ہے اس لئے جب تک رمضان کا چاند نہ دیکھا ہو اس سے منتقل ہو نا صحیح نہیں ہے ، اس لئے تیس پورا کیا جائے گا ۔ 
 
Flag Counter