Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

195 - 689
(١٠١٦)  ولو جدّد الصبی الاحرام قبل الوقوف ونوی حجة الاسلام جاز والعبد لو فعل ذلک لم یجز) ١   لان احرام الصبی غیر لازم لعدم الاہلےة ٢    اما احرام العبد لازم فلا یمکنہ الخروج منہ بالشروع فی غیرہ واﷲ اعلم

حج ہو گا حج فرض ادا نہیںہو گا ۔ 
وجہ :  (١)  اسکی وجہ یہ ہے کہ حج کے فرائض تین ہیں ]١[ احرام باندھنا ]٢[ وقوف عرفہ ]٣[ طواف زیارت کر نا ، اب ان دو نوں نے احرام نفلی حج کا باندھا ہے اس لئے پہلا فرض]احرام[ نفلی حج کا واقع ہوا فرض حج کا واقع نہیں ہوا حج فرض ہو نے کے بعد باقی دو ہی فرض ادا ہوئے ]وقوف عرفہ اور طواف زیارت [ اس لئے ان  دو فرضوں سے حج فرض ادا نہیں ہو گا ۔
ترجمہ: (١٠١٦)  اور اگر بچے نے وقوف عرفہ سے پہلے احرام دو بارہ باندھ لیا اور فرض حج کی نیت کر لی تو جائز ہے ، اور غلام نے ایسا کیا تو جائز نہیں ۔
ترجمہ:   ١  اسلئے کہ اہلیت نہ ہو نے کی وجہ سے بچے پر احرام لازم نہیں ہوا تھا۔ 
تشریح :  بچے نے نفلی احرام باندھا تھا ، احرام کے بعد بالغ ہوا تو وقوف عرفہ سے پہلے دوبارہ فرض حج کا احرام باندھ لیا تو اس کا فرض حج ادا ہو جائے گا ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بچہ ہو نے کی وجہ سے اس پر احرام لازم نہیں ہوا تھا اس لئے بالغ ہو نے کے بعد دو بارہ فرض حج کا احرام باند ھ لیا تو حج کے تینوں فرائض ]احرام ،وقوف عرفہ ، اور طواف زیارت [ ادا  ہو گئے اس لئے فرض حج ادا ہو جائے گا۔      
ترجمہ:  ٢   بہر حال غلام کا احرام تو اس پر لازم ہے ، اس لئے فرض کے علاوہ کو شروع کر نے کے بعد اس سے نکلنا ممکن نہیں ہے۔ 
تشریح :  غلام پر غلامیت کی وجہ سے حج فرض نہیں ہے ، لیکن وہ بالغ ہے اس لئے احرام باندھنے کے بعد اس کے سارے اعمال ]وقوف عرفہ ، طواف زیارت ، وغیرہ [ کر نا لازم  ہے اس لئے نفلی حج کا احرام باندھنے کے بعد اس سے  نکلنا ممکن نہیں ہے ، اس لئے احرام باندھنے کے بعد آزاد ہوا تو اس سے نکلے گا کیسے ! اس لئے اس کے لئے ممکن نہیں ہے کہ آزاد ہو نے کے بعد دوبارہ فرض حج کا احرام باندھ لے ، اس لئے اس سال نفلی حج ادا کرے ، اور حج کے اخراجات ہو نے کی وجہ سے حج فرض ہوا ہے تو دوسرے سال دوبارہ آکر حج کرے ۔  و اللہ اعلم ۔ 

Flag Counter