Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

194 - 689
٥   واختلفوا فی ان المحرم شرط الوجوب او شرط الاداء علیٰ حسب اختلافہم فی امن الطریق  
(١٠١٥) واذا بلغ الصبی بعدما احرم او اعتق العبد فمضیالم یجزہما عن حجة الاسلام  )  ١  لان احرامہما انعقد لاداء النفل فلا ینقلب لاداء الفرض  

لیجانے کا خرچ بھی عورت کے پاس مو جود ہو، اس کی وجہ یہ ہے کہ عورت ہی اپنے حج کو ادا کر نے کے لئے محرم کو وسیلہ بنا رہی ہے اس لئے عورت پر اس کا خرچ بھی لازم ہو گا ۔ 
ترجمہ:  ٥  فقہاء نے اس بارے میں اختلاف کیا ہے کہ محرم کا ہو نا حج کے واجب ہو نے کی شرط ہے یا حج کے ادا کر نے کی شرط ہے ، جیسا کہ راستے کے پر امن ہو نے کے بارے میں اختلاف تھا ۔ 
تشریح :   فقہاء نے اس بارے میں اختلاف کیا ہے کہ عورت کے لئے محرم کا ہو نا حج کے فرض ہو نے کی شرط ہے ، یا حج کی ادا کی شرط ہے ۔  
 امام ابو حنیفہ  کی ایک روایت یہ ہے کہ عورت کے لئے محرم کا ہو نا  حج کے واجب ہو نے کی شرط ہے ، یعنی اگر سفر کے سارے اخراجات ہیں لیکن محرم نہیں ہے تو حج واجب ہی نہیں ہو گا ، اس لئے موت کے وقت میں حج بدل کر نے کی وصیت کر نا واجب نہیں، کیونکہ حج ہی اس پر فرض نہیں ہوا ، اور بعض حضرات نے فر ما یا جسکا قائل امام احمد  ہیں کہ حج تو واجب ہو جائے گا لیکن اس کا ادا کر نا اس وقت واجب نہیں ہے ، جب  محرم ہو گا تب واجب ہو گا ۔اس صورت میں اگر عورت حج نہیںکر سکی تو حج بدل کر نے کی وصیت کر نا لازم ہے ، کیونکہ حج فرض ہو چکا ہے صرف محرم نہ ہو نے کی وجہ سے تاخیر کی اجازت ہے ۔  
وجہ :  (١) اس کی وجہ یہ بتاتے ہیں کہ حضور ۖ نے، من استطاع الیہ سبیلا ،کی تفسیر یہ فر مائی کہ توشہ اور سواری ہو ، اس میں یہ نہیں فر ما یا کہ  محرم بھی ہو تب حج فرض ہو گا ، اس لئے توشہ اور سواری پر قدرت ہو تو حج فرض ہو جائے گا، چاہے محرم ہو یا نہ ہو ، یا محرم کا خرچ ہو یا نہ ہو ۔ 
ترجمہ:  (١٠١٥)  اگر بچہ احرام باندھنے کے بعد بالغ ہوا، یا غلام آزاد ہوا اور اسی احرام میں چلتا رہا تو فرض حج ادا نہیںہو گا ۔  
ترجمہ :  ١  اس لئے کہ دونوں کا احرام نفل کی ادائیگی کے لئے منعقد ہوا ہے اس لئے پلٹ کر فرض کی ادائیگی کے لئے نہیں ہو گا ۔ 
تشریح :  بچے نے احرام باندھا اس وقت اس کا نفلی احرام تھا اس لئے کہ اس پرحج فرض نہیں ہوا تھا احرام باندھنے کے بعد عرفات میں جانے سے پہلے بالغ ہو گیا اور اس نے بالغ ہو نے کے بعد دو بارہ احرام نہیں باندھا تو یہ اس کا نفلی حج ہو گا ، فرض ادا نہیں ہو گا ۔ اسی طرح غلام پر غلامیت کی حالت میں حج فرض  نہیں ہو تا اگر حج کا احرام باندھے گا تو نفلی حج ہی ہو گا ، اس لئے اس نے نفلی حج کا احرام باندھا ، احرام باندھنے کے بعد آقا نے آزاد کر دیا  اور وہ اسی احرام کے ساتھ حج کے باقی اعمال کر تا رہا تو اس کا یہ حج نفلی 

Flag Counter