Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

193 - 689
یمنعہا٣ ولو کان المحرم فاسقا قالوا لا یجب علیہا لان المقصود لا یحصل بہ (١٠١٤) ولہا ان تخرج مع کل محرم الا ان یکون مجوسیا  )  ١  لانہ یعتقد اباحةَ مناکحتہا  ٢  ولا عبرة بالصبی والمجنون لانہ لاتتاتی منہما الصیانة  ٣  والصبےة التی بلغت حد الشہوة بمنزلة البالغة حتی لاےُسافر بہا من غیرمحرم ٤  ونفقة المحرم علیہا لانہا تتوسل بہ الیٰ اداء الحج  

ترجمہ: ٣   اور اگر محرم فاسق ہو تو علماء فر ما تے ہیں کہ حج فرض نہیں ہو گا اسلئے کہ فاسق آدمی سے مقصود حاصل نہیںہو تا ۔ 
تشریح :  اگر محرم فاسق ہو یعنی بدکار ی کی وجہ سے فاسق ہو تو علماء فر ما تے ہیں کہ اس سے عورت پر حج فرض نہیں ہو گا ، اس کی وجہ یہ ہے کہ محرم کا مطلب ہے کہ وہ سفر میں عزت کی حفاظت کرے لیکن بدکار محرم سے تو اور عزت کاخطرہ ہے اس لئے اس سے حج کیسے واجب ہو گا ! اس سے  عزت کی حفاظت کا مقصد حاصل نہیں ہو گا ۔ 
ترجمہ : (١٠١٤)  عورت کے لئے جائز ہے کہ ہر محرم کے ساتھ نکلے مگر یہ کہ مجوسی ہو ۔ 
ترجمہ :   ١  اس لئے کہ اس کا اعتقاد ہے کہ محرم سے بھی نکاح جائز ہے ۔
تشریح :  عورت کسی بھی ذی رحم محرم کے ساتھ حج کے لئے جا سکتی ہے ، لیکن مجوسی مذہب کا محرم ہو تو حج کے لئے نہ جائے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کے مذہب میں ہے کہ محرم عورت سے بھی نکاح کر سکتا ہے ، اس لئے یہ عورت اس کے لئے محرم نہ رہی گو یا کہ اجنبیہ ہو گئی اس لئے گو یا کہ یہ اجنبی مرد کے ساتھ جا رہی ہے اس لئے اس کے ساتھ حج کے لئے نہ جائے ۔ 
ترجمہ : ٢  اور بچے اور مجنون کا اعتبار نہیں ہے اس لئے کہ ان دو نوں سے حفاظت نہیں ہو سکتی ۔
تشریح :  بچہ یا مجنون ذی رحم محرم ہے اور کوئی ساتھ جانے والا نہیں ہے تو انکے ساتھ حج فرض نہیں ہو گا ، اس لئے کہ انکو عقل ہی نہیں ہے اس لئے یہ عورت کی حفاظت نہیں کر سکتے اس لئے انکے ساتھ جانے کی وجہ سے حج فرض نہیں ہو گا ۔  
ترجمہ:  ٣  اور بچی جو شہوت کی حدتک پہونچ گئی ہو وہ حکم میں بالغہ کی طرح ہے یہاں تک کہ بغیر محرم کے اس کے ساتھ سفر نہ کرے ۔
وجہ :  (١) جو بچی ابھی بالغ تو نہ ہوئی لیکن شہوت کی حد تک پہونچ گئی ہو اس سے جماع ہو سکتی ہے اس لئے حج کے سفر میں اس کا حکم بالغہ عورت کا حکم ہے یعنی بغیر محرم کے حج نہ کرے ، اور بغیر محرم کے تین دن کی مسافت کا سفر نہ کرے ۔ یہ اور بات ہے کہ اس پر حج فرض نہیں ہو گا
ترجمہ:  ٤  محرم کا نفقہ عورت پر ہے اس لئے کہ وہی حج کی ادائیگی کے لئے محرم کو وسیلہ بنا رہی ہے ۔ 
تشریح :  اگر کوئی محرم اپنے نفقے سے تیار نہ ہو تو عورت پر اس وقت حج فرض ہو گا ، یا حج ادا کر نا واجب ہو گا جب کہ محرم کو ساتھ 

Flag Counter