Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

188 - 689
١٨   ویشترط ان یکون فاضلا عن نفقة عیالہ الیٰ حین عودہ لان النفقة حق مستحق للمرأة وحق العبد مقدم علیٰ حق الشرع بامرہ  ١٩  ولیس من شرط الوجوب علیٰ اہل مکة ومن حولہم الراحلة لانہ لا تلحقہم مشقة زائدة فی الاداء فاشبہ السعی الی الجمعة  ٢٠  ولابد من امن الطریق لان الاستطاعة لا 
جسکے پاس رہنے کا گھر ہو اور خادم ہو اور گھوڑا ہو تو اس کو زکوة دی جا سکتی ہے ، اس لئے کہ یہ سب ضرورت اصلی میں داخل ہے ،اس لئے ان سب سے فارغ ہو تب حج واجب ہو گا ۔ 
ترجمہ:  ١٨  یہ بھی شرط ہے کہ لوٹنے کے وقت تک اپنے اہل و عیال کے نفقے سے فارغ ہو  ، اس لئے کہ نفقہ بیوی کے لئے واجبی حق ہے ، اور بندے کا حق اللہ کے حکم کی وجہ سے شریعت کے حق سے مقدم ہے ۔ 
تشریح :   بیوی کا نفقہ اور جو بچے نا بالغ ہیں اور جن بچوں کا نفقہ آدمی پر واجب ہے  حج سے واپس آنے تک اس  کا بھی انتظام ہو تب حج فرض ہو گا ، اس کی وجہ یہ ہے کہ بیوی بچوں کا نفقہ واجبی حق ہے ، اللہ نے یہ حکم دیا ہے کہ بندے کا حق شریعت کے حق پر مقدم رکھنا چاہئے اس لئے ان حقوق کی ذمہ داریوں سے زیادہ ہو تب حج واجب ہو گا   
وجہ :  ابھی اوپر حدیث گزری جس میں ہے کہ حاجت اصلیہ سے فارغ ہو اور جس کی کفالت کر تے ہو اس سے بھی فارغ ہو تب زکوة واجب ہو گی اور اسی پر قیاس کرتے ہوئے اس سے فارغ ہو تب حج واجب ہو گا ، حدیث یہ ہے ۔  سمع ابا ھریرة عن النبی ۖ قال خیر الصدقة ماکان عن ظھر غنی وابدأ بمن تعول (بخاری شریف، باب لا صدقة الا عن ظہر غنی ص ١٩٢ نمبر ١٤٢٦)اس حدیث میں ہے کہ جسکی عیال داری کر تا ہو پہلے اس کو دو ۔ 
ترجمہ:  ١٩  اہل مکہ اور جو اس کے ارد گرد ہے انکے لئے حج واجب ہو نے کے لئے سواری کی شرط نہیں ہے ، اس لئے کہ حج ادا کر نے میں زیادہ مشقت نہیں ہو گی ، تو ایسا ہوا کہ جیسے جمعہ کے لئے جا رہا ہو ۔ 
تشریح : جو لوگ مکہ مکرمہ میں رہتے ہیں ، یا اسکے ارد گرد ہیں ان پر حج فرض ہو نے کے لئے یہ شرط نہیں ہے کہ وہ سواری کی استطاعت رکھتا ہو
وجہ : (١)  اس کی وجہ یہ ہے کہ انکو مکہ مکرمہ تک پیدل آنے میں کوئی زیادہ مشقت نہیں ہے اس لئے انکے لئے سواری کی استطاعت کی ضرورت نہیں ہے ، اس کی ایک مثال دیتے ہیں کہ جمعہ کے واجب ہو نے کے لئے سواری کی شرط نہیں ہے کیونکہ قریب میں جا نا ہے اسی طرح ان پر حج فرض ہو نے کے لئے سواری کی شرط نہیں ہے ۔   
ترجمہ:  ٢٠  پھر راستے کا مامون ہو نا ضروری ہے ا س لئے کہ اس کے بغیر استطاعت ثابت نہیں ہو گی ۔
تشریح :  راستے میں جان کا خطرہ نہ ہو وہ امن والا ہو تب حج فرض ہو گا ،اس کے بغیر استطاعت ثابت نہیں ہو گی ۔

Flag Counter