Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

176 - 689
(١٠٠٨)وکانت متتابعة وان لم یشترط التتابع)  ١   لان مبنی الاعتکاف علی التتابع لان الاوقات کلَّہا قابلة لہ بخلاف الصوم لان مبناہ علی التفرق لان اللیالی غیر قابلة للصوم فیجب علی التفرق حتی ینص علی التتابع ٢   وان نوی الایام خاصة صحت نیتہ لانہ نوی الحقیقة 
 
کے اعتکاف کو لازم کیا تو اس کی راتوں میں بھی اعتکاف لازم ہو گا ۔ 
نوٹ:  چند گھنٹوں کا اعتکاف بغیر روزے کے بھی ہوگا۔اثر میں ہے۔  عن یعلی بن امیة انہ کان یقول لصاحبہ انطلق بنا الی المسجد فنعتکف فیہ ساعة ۔ (مصنف ابن ابی شیبة ٨٧ ماقالوا فی المعتکف یأتی اھلہ بالنھار ص٣٣٦، نمبر٩٦٥٢) اس اثر میں ہے کہ چند گھنٹے کا بھی اعتکاف ہو سکتا ہے ۔ 
ترجمہ:  (١٠٠٨)  اور چاہے پے در پے کی شرط نہ کی ہو پھر بھی پے در پے کر نا ہو گا ۔ 
 تشریح :  مثلا چھ دن کا اعتکاف اپنے اوپر لازم کیا تو چھ راتیں بھی لازم ہوئیں اور ان دنوں میں اور راتوں میں پے در پے اعتکاف کر نا ہو گا چاہے پے در پے کی شرط نہ کی ہو۔
ترجمہ:  ١  اس لئے کہ اعتکاف کا مدار پے در پے پر ہے اس لئے کہ پورا وقت اعتکاف کے قابل ہے ، بخلاف روزے کے اس لئے کہ روزے کا مدار تفریق پر ہے اس لئے کہ رات روزے کے قابل نہیں ہے اس لئے روزہ تفریق کے طور پر واجب ہے جب تک کہ نذر میں پے در پے کی تصریح نہ کرے ۔ 
تشریح : یہ دلیل عقلی ہے کہ اعتکاف کا معاملہ پے در پے کااس لئے ہے کہ رات بھی اعتکاف کا محل ہے اور دن بھی محل ہے اور چند دنوں  کے اعتکاف کی نذر مانی ہے اس لئے رات بھی اعتکاف میں داخل ہو گئی اس لئے اگر نذر کے وقت با ضابطہ رات کی نفی نہیں کی تو رات داخل بھی ہو گی اور پے در پے بھی اعتکاف لازم ہو گا ۔ روزے کا معاملہ اس کے خلاف ہے ، کیونکہ رات میں روزہ نہیں رکھا جا تا صرف دن میں رکھا جاتا ہے ، اس لئے دو روزوں کے درمیان رات آکر تفریق کر دی ، اس لئے اگر روزے کی نذر کے وقت میں پے در پے روزے رکھنے کی تصریح نہیں کی تو پے در پے روزہ رکھنا ضروری نہیں ہے ۔
ترجمہ:  ٢  اور اگر خاص طور پر دن میں ہی اعتکاف کی نیت کی تو اس کی نیت صحیح ہے اس لئے کہ حقیقت کی نیت کی ۔ 
تشریح :  اگر کسی نے کہا کہ چند دن کے اعتکاف کی نذر مانتا ہوں اور نذر مانتے وقت یہ نیت کی کہ دن ہی میں اعتکاف کروں گا تو اس کی نیت صحیح ہے اور اس نفی کی صورت میں صرف دن کا اعتکاف لازم ہو گا ، اس کی وجہ یہ ہے کہ یوم بولا ہے اور یوم کا حقیقی معنی دن ہے اس لئے اگر رات نفی کر کے صرف دن کی نیت کی تو لفظ کے حقیقی معنی کا اعتبار کیا اس لئے یہ صحیح ہے اور اس صورت میں صرف دن کا اعتکاف لازم ہو گا ۔ 

Flag Counter