Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

159 - 689
فی العشر الاواخر من رمضان والمواظبة دلیل السنة (٩٩٧) وہو اللبث فی المسجد مع الصوم ونےة الاعتکاف)  ١ اما اللبث فرکنہ لانہ ینبیٔ عنہ فکان وجودہ بہ ٢  والصوم من شرطہ عندنا خلافا 

کی جا سکتی ہے ، اس لئے یہ حدیث سنت مؤکدہ کی دلیل ہے ۔(٣)  عن ابی ھریرة قال کان النبی  ۖ یعتکف کل رمضان  عشرة     ایام فلما  کان  العام الذی  قبض  فیہ اعتکف عشرین یو ما ۔  (ابو داؤد شریف ، باب این یکون الاعتکاف ، ص ٣٥٧، نمبر ٢٤٦٦) اس حدیث میں ہے کہ حضور ۖ ہر رمضان میں اعتکاف فر ما تے تھے جس سے اس پر مواظبت ہوئی ، جو سنت مؤکدہ کی دلیل ہے ۔اور کفایہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اگر کچھ لوگوں نے اعتکاف کر لیا تو محلہ کے باقی لوگوں سے ساقط ہو جائے گا، کیونکہ تمام لو گوں کا اعتکاف میں بیٹھنا مشکل ہے ۔مواظبت : ہمیشہ کر نا
ترجمہ : (٩٩٧)  اعتکاف وہ مسجد میں ٹھہرنا ہے روزے کے ساتھ اور اعتکاف کی نیت کے ساتھ ۔
 تشریح:  مسجد میں ٹھہرنے کو اعتکاف کہتے ہیں ۔اس کے لئے تین شرطیں ہیں (١) روزہ ہو (٢) اعتکاف کی نیت ہو (٣) اور مسجد میں ٹھہرنا ہو۔ تب اعتکاف ہوگا ۔
 وجہ :(١)ان تینوں شرطوں کی دلیل یہ حدیث ہے۔عن عائشة انھا قالت السنة علی المعتکف ان لا یعود مریضا ولا یشھد جنازة ولا یمس امرأة ولا یباشرھا ولا یخرج لحاجة الا لما لا بد منہ ولا اعتکاف الا بصوم ولا اعتکاف الا فی مسجد جامع  (ابو داؤد شریف ، المعتکف یعود المریض ص ٣٤٢ نمبر ٢٤٧٣ دار قطنی ، باب الاعتکاف ج ثانی ص١٨١ نمبر٢٣٣٩) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اعتکاف کے لئے روزہ ضروری ہے اور اعتکاف کے لئے مسجد ہو (٢)دار قطنی میں ہے ۔ عن عائشة ان النبی ۖ قال لا اعتکاف الا بصیام ( دار قطنی ، باب الاعتکاف ج ثانی ص١٧٩ نمبر ٢٣٣١ سنن بیہقی ، باب المعتکف یصوم ، ج رابع ، ص ٥٢١، نمبر ٨٥٧٩) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اعتکاف کے لئے روزہ ضروری ہے۔  اور نیت ضروری اس لئے ہے کہ ہر عبادت کے لئے نیت ضروری ہے ورنہ وہ عادت ہو جائے گی عبادت نہیں ہو گی ، پہلے گزر چکی ہے ، انما الاعمال بالنیات ۔
ترجمہ:  ١  بہر حال ٹھہر نا تو اعتکاف کا رکن ہے اس لئے کہ اعتکاف کا ترجمہ ہی ہے ٹھہرنا اس لئے اعتکاف کا وجود ٹھہرنے سے ہو گا ۔ 
تشریح :  اعتکاف کا ترجمہ ٹھہرنے کا ہے اس لئے اعتکاف میں ٹھہرنا فرض ہے ۔
ترجمہ:  ٢   اور ہمارے نزدیک روزہ اعتکاف کی شرط میں سے ہے۔  برخلاف امام شافعی  کے ۔ 
تشریح :  ہمارے نزدیک اعتکاف کے لئے روزہ شرط ہے ، بغیر روزے کے سنت اعتکاف نہیں ہو گا ، اور نفلی اعتکاف بھی دن میں 

Flag Counter